خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 598
خطبات مسرور جلد 12 598 خطبه جمعه فرموده مورخه 03 اکتوبر 2014ء ہے۔اگر صبر اور حمل کا مظاہرہ نہ کیا، اگر امن کے قیام کی کوششیں صحیح طرح نہ کی گئیں تو ایک بہت بڑی تباہی آئے گی جس کو قابو کرنا مشکل ہو جائے گا اور یہ تباہی تیسری جنگ عظیم ہے۔اس کا بھی انہوں نے اپنی خبروں میں ذکر کیا۔اسی طرح انہوں نے ہمارے آئرلینڈ جماعت کے صدر اور مبلغ انچارج کا انٹرویو بھی لیا۔پھر گالوے ایف ایم ریڈیو ہے اس نے بھی نشر کیا۔ان کی سننے والوں کی تعداد بھی ایک لاکھ پینتیس ہزار ہے۔پھر آئرلینڈ کا نیشنل اخبار آئرش ٹائمز ہے۔اس نے بھی 29 ستمبر کو خبر دی اور تقریباً پورے پونے صفحے کی خبر تھی اور مسجد کی بڑی تصویروں کے ساتھ اور میری تصویر کے ساتھ دی۔انٹرویو بھی اس نے آکے لیا تھا۔انٹرویو کے حوالے سے کچھ quote بھی اس نے بیان کئے۔اس اخبار کے قارئین جو ہیں ایک لاکھ ا کاسی ہزار ہیں اور انٹرنیٹ پر تقریباً چار لاکھ چوراسی ہزار سے زائد لوگ اس کو وزٹ کرتے ہیں، پڑھتے ہیں۔بہر حال انہوں نے جب انٹرویو لیا کہ کیا فرق ہے؟ کیوں احمدیت قائم ہوئی اور آپ میں اور مسلمانوں میں فرق کیا ہے؟ تو اس کو میں نے بتایا کہ جو فرق ہے یہ سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق ہے کہ ایسا زمانہ آئے گا اور اس زمانے میں پھر مسیح موعود علیہ السلام کا ظہور ہو گا۔مسلمانوں کی مسجد میں آباد تو نمازیوں سے بیشک ہوں گی لیکن ہدایت سے خالی ہوں گی۔(الجامع لشعب الايمان جزء3 صفحه 317-318 فصل قال وينبغى لطالب العلم ان يكون تعلمه۔۔۔حدیث نمبر 1763 مكتبة الرشد ناشرون (2004ء) اور حدیث کی رو سے یہ ساری تعلیم جو ہے ان کو بیان کی۔پھر یہ بھی میں نے بتایا کہ صرف یہ باتیں نہیں ہیں کہ خلافت کسی کے کہنے سے قائم ہو جائے یا ریفارمر آ گیا اور اس نے دعوی کر دیا بلکہ اللہ تعالیٰ نے نشانات بتائے تھے جس میں سے آسمانی نشانوں میں سے ایک نشان چاند اور سورج کا گرہن بھی تھا۔(سنن الدار قطنی جزء 2 صفحه 51 کتاب العيدين باب صفة صلاة الخسوف والكسوف وهيئتهما حديث 1777 دار الكتب العلمية بيروت 2003ء) تو یہ ساری باتیں ان کو بتا ئیں جو انہوں نے نوٹ بھی کی تھیں۔کچھ کا شاید ذکر بھی کیا ہے۔اسی طرح مسجدوں کی آزادی اور تحفظ کے حوالے سے بھی کافی باتیں ہوتی رہیں۔بہر حال مجموعی طور پر میڈیا نے تقریباً ہر لحاظ سے ریڈیو نے بھی، ٹیلی ویژن نے بھی، اخبار نے بھی کوریج دی اور پورے ملک میں یہ خبریں اچھی طرح پھیلیں اور جماعت کا اور اسلام کا تعارف ہوا۔پس جہاں ہم مسجد بناتے ہیں وہاں