خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 583
خطبات مسرور جلد 12 583 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 ستمبر 2014ء ہیں جن کے ایمان کے دعوے ہی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ان کا مقصد ہوتا ہے اور یہی راز ہے جس کی وجہ سے جماعت احمدیہ من حیث الجماعت ترقی کی منازل کی طرف بڑھ رہی ہے۔پس ان فضلوں کا حصہ بننے کے لئے ، مسجد کی آبادی کا حق ادا کرنے کے لئے ، جیسا کہ میں نے کہا ہم میں سے ہر ایک کو ہر وقت اپنے جائزے لیتے رہنے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی احمدی مرد عورت ایسا نہ رہے جو اس ترقی کی برکات اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرنے سے محروم رہے۔ہمارے خوف دنیاوی خوف نہ ہوں بلکہ اگر کوئی خوف ہو تو اس محبت سے بھرا ہوا ہو کہ ہمارا پیارا خدا ہم سے ناراض نہ ہو جائے۔پس اس مسجد کے بننے کے بعد جب دنیا کی نظر ہم پر ہوگی تو ایمان کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ہمیں پہلے سے بڑھ کر اپنے جائزے لینے ہوں گے۔ہمیں اپنے عملوں کو اسلامی تعلیم کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہوگی تبھی ہم مسجد دیکھ کر اس طرف متوجہ ہونے والوں کی صحیح رہنمائی کر سکیں گے۔مسجد کے بعد تبلیغ اور احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے تعارف کے نئے راستے کھلیں گے اور کھل بھی رہے ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا لوگ آئیں گے ، دیکھیں گے۔دنیا میں ہر جگہ جہاں جماعت کی مسجد بنتی ہے تو لوگ ،سکولوں کے بچے بھی اور دوسرے گروپس بھی ، آتے ہیں۔آجکل کیونکہ بعض مسلمانوں کی حرکات کی وجہ سے دنیا کی نظر مسلمانوں کی طرف بہت ہے اس لئے جیسا کہ میں نے کہا مجنس بہت بڑھ گیا ہے۔جب ہمارے عملوں اور ہماری حالتوں سے وہ اسلام کی تصویر کا حقیقی رخ دیکھیں گے تو یقینا متاثر ہوں گے۔پس مسجد بنانے کے بعد یہاں کے رہنے والوں کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔میں اس لئے یہ بار بار کہہ رہا ہوں کہ اب آپ چھپے ہوئے نہیں رہے۔کبھی زمانہ تھا کہ جب آئر لینڈ کی جماعت چھوٹی سی تھی اور کوئی نہیں جانتا تھا۔اب آپ لوگ ان لوگوں میں نہیں رہے جن کو لوگ جانتے نہیں۔مسجد کی خوبصورت عمارت اور بلند مینار ہر روز آپ کو دنیا سے متعارف کروا رہے ہیں۔اور اس کا آج افتتاح اور شام کو جیسا کہ میں نے کہا انشاء اللہ غیر مسلم یا غیر احمدیوں کے ساتھ جو فنکشن ہے اس تعارف کو ہر طبقے میں لے جائے گا۔اخبارات نے کچھ لکھنا بھی شروع کر دیا ہے۔مزید خبریں انشاء اللہ آئیں گی جو جماعت احمدیہ کے بارے میں حقیقی اسلام کے بارے میں اس ملک کے لوگوں کو مزید آگاہ کریں گی اور یہ مسجد صرف گالوئے کے لوگوں کے لئے توجہ کا مرکز نہیں رہے گی بلکہ دوسرے شہروں کے لوگ بھی آپ کے بارے میں جانیں گے اور موقع ملا تو یہاں آ کر مسجد دیکھنے کی کوشش بھی کریں گے۔یہی ہمارا مختلف جگہوں پر تجربہ ہے۔گویا جیسا کہ میں نے کہا آپ کی تبلیغ میں وسعت پیدا ہوتی چلی جائے گی۔اس کے لئے ہر احمدی کو علمی لحاظ سے بھی تیاری کرنے