خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 522 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 522

خطبات مسرور جلد 12 522 خطبه جمعه فرموده مورخه 29 اگست 2014ء اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں کھول کر بتایا کہ حقیقی مسلمان سے نہ صرف اپنے بلکہ دوسرے مذہب کے ماننے والے بھی امن اور سلامتی میں رہتے ہیں۔قرآن کریم نے جن اعلیٰ اخلاق کا ذکر فرمایا ہے ان میں سے چند ایک میں بیان کرتا ہوں۔پہلی بات کہ کیوں تم میں اعلیٰ اخلاق ہونے چاہئیں؟ فرمایا كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَ تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ (آل عمران: 111 ) کہ تم سب سے بہتر جماعت ہو جسے لوگوں کے فائدے کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔تم نیکی کی ہدایت کرتے ہو اور بدی سے روکتے ہو۔پس ایک مومن کی نشانی یا امت مسلمہ کا فرد ہونے کی نشانی یہ ہے کہ نیکیوں کی تلقین کرنے والے اور بدی سے روکنے والے ہوں۔دوسروں کو فائدہ پہنچانے والے ہوں اور نقصان سے بچانے والے ہوں۔کاش یہ بات مسلمان سمجھ جائیں اور اپنے فرض کو نبھانے کی کوشش کریں۔غلط رنگ میں اسلام کے نام پر انسانیت کا خون کرنے کے بجائے ، اسلام کے حسن کو دنیا کو دکھا ئیں۔ان لوگوں نے یا کم از کم ان کے لیڈروں نے تو مسیح موعود کا انکار کر دیا ہے۔اس واسطے نہ یہ رہنمائی کر سکتے ہیں اور جب تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نہیں مانتے کوئی ان کی رہنمائی کرنے والا نہ ہے۔اس بات کو یہ نہیں سمجھتے۔آج خیر امت بن کر اس فرض کی ادائیگی کا کام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کے سپر دکیا گیا ہے۔اس ذمہ داری کو سمجھنے کی ہمیں ضرورت ہے تو یہ بھی ایک مؤمن کی خصوصیت ہے کہ وہ غرباء کا خیال رکھنے والا ہوتا ہے۔اپنے اموال معاشرے کے ضرورت مند اور محروم لوگوں پر خرچ کرنے والا ہو۔احسان جتا کر نہیں بلکہ ان کا حق سمجھ کر ان کی خدمت کرنے والا ہو۔یہاں اس بات کا بھی ذکر کر دوں کہ عام طور پر مسلمانوں کی برائیاں تو سب کو نظر آ جاتی ہیں اور اس کا چرچا بھی خوب ہوتا ہے۔تو اگر کوئی خوبی ہے تو خوبیوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا۔گزشتہ دنوں ایک سروے ہوا جو یہیں کے لوگوں نے کیا۔کسی مسلمان نے نہیں کیا کہ دنیا میں صدقہ وخیرات اور چیریٹی دینے والے کون لوگ ہیں جو زیادہ ہیں؟ تو یہ بات سامنے آئی کہ خدا تعالیٰ کو ماننے والے، کسی مذہب کو ماننے والے، لا مذہبوں اور خدا تعالیٰ کو نہ ماننے والوں کی نسبت زیادہ صدقہ و خیرات کرتے ہیں۔اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے آپس کے موازنے میں بھی یہ بات پتا لگی کہ مسلمان صدقہ و خیرات دوسروں سے زیادہ کرتے ہیں۔مسلمانوں میں یہ نیکی صدقہ و خیرات کے حکم کی وجہ سے ہے۔خدا کرے کہ یہ لوگ باقی نیکیاں بھی اپنانے والے بن جائیں۔