خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 517
خطبات مسرور جلد 12 517 خطبه جمعه فرموده مورخہ 22 اگست 2014ء کھانے کا انتظام ہوسکتا ہے۔“ ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 407-406) پس اس بات کو ہمیشہ یادرکھنا چاہئے کہ کبھی بھی کسی مہمان کو جذباتی تھیں نہیں پہنچانی۔ہر کارکن کا ہر جگہ اور ہر موقع پر فرض ہے کہ اعلیٰ اخلاق کا ہمیشہ مظاہرہ کرنا ہے۔اگر کوئی تکلیف کا اظہار کرے بھی تو بجائے اس کے کہ اس کو روکھا سوکھا جواب دیا جائے۔اس کی تکلیف دور کرنے کی کوشش کی جائے۔آخر میں میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مختلف شعبہ جات میں اب کارکنان کی کافی تربیت ہو چکی ہے اور اپنے کاموں کو خوب سمجھتے ہیں اور انہیں اس کے کرنے کی انکل بھی ہے لیکن بعض دفعہ ضرورت سے زیادہ اعتماد انتظام میں کمزوریاں پیدا کر دیتا ہے۔اعتماد تو رکھیں لیکن اس وجہ سے بار یکی میں جا کر اس کے تمام جزئیات کی طرف توجہ دینے میں سستی نہ کریں۔پھر دوسری بات یہ ہے کہ جو سکیورٹی کا شعبہ ہے اسے خاص طور پر بہت زیادہ فعال ہونے کی ضرورت ہے۔جس طرح جماعت دنیا میں متعارف ہو رہی ہے ترقی کی طرف قدم بڑھ رہے ہیں۔ہر غلط بات کی جرات مندانہ طریقے پر جماعت نفی کرتی ہے۔آجکل بہت سارے شدت پسندوں نے اسلام کو بدنام کرنے کے لئے بعض باتیں کی ہیں، کر رہے ہیں۔جماعت ہمیشہ ان کی نفی کرتی ہے۔تو اس قسم کی جب باتیں ہو رہی ہوں تو اس سے حاسدین اور مخالفین کی تعداد بھی بڑھ رہی ہوتی ہے اور جماعت کے خلاف تدبیریں کرنے کی ان کی کوششیں بھی بڑھ رہی ہیں۔اس لئے اس شعبہ کو ہر لحاظ سے ابھی سے فعال ہونے کی ضرورت ہے۔یہ نہیں کہ اس دن جا کے جائزے لیں گے بلکہ با قاعدہ ڈیوٹیاں شروع ہونی چاہئیں لیکن یہ بھی یادرکھیں کہ سیکیورٹی کی تمام تر گہرائی اور گہری نظر کے ساتھ ساتھ جیسا کہ میں نے کہا اخلاق کے اظہار میں کمی نہیں آنی چاہئے۔ہر جگہ جہاں چیکنگ کے پوائنٹس ہیں وہاں ڈیوٹی دینے والے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنے والے ہوں اور ہر جگہ صرف بچے نہ ہوں بلکہ بڑے سمجھدار افراد بھی ہر جگہ موجود ہونے چاہئیں۔اور سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ سب کام کرنے والے اپنے کاموں کے احسن رنگ میں انجام پانے کے لئے دعا کریں۔ہمارے سب کام کسی کی قابلیت اور کوشش سے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل اور مددکو حاصل کرنے کے لئے دعا بہت اہم ہے جسے ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہئے۔اسی طرح ہم سب کو بھی ، کارکنوں کے علاوہ بھی ہر ایک کو دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ جلسے کے تمام انتظامات اپنے فضل سے بروقت مکمل فرمائے اور مہمانوں کے لئے ہر طرح کی سہولیات مہیا ہوں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 12 ستمبر 2014ء تا 18 ستمبر 2014 ، جلد 21 شماره 37 صفحہ 05 تا08)