خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 464 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 464

خطبات مسرور جلد 12 464 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 جولائی 2014ء تھے۔لیکن انہوں نے دین کا کام بھی کیا۔جماعتی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔جماعتی امور کو ذاتی کاموں پر ترجیح دیتے تھے۔وہاں کے نامساعد حالات کے باوجود آخر وقت تک اخلاص سے خدمت بجالاتے رہے۔نمازوں کے پابند، تہجد گزار، دعا گو، بکثرت صدقہ و خیرات کرنے والے، لازمی چندہ جات اور دوسری مالی تحریکات میں پیش پیش ، غریب پرور، مخلص انسان تھے۔خلافت سے محبت اور فدائیت کا تعلق تھا۔مبلغین سلسلہ جو وہاں جاتے رہے ان کو بعض مشکلات تھیں ان کا بھی انہوں نے بہت خیال رکھا۔مرکزی مہمانوں کا بہت خیال رکھا۔تمام مبلغین جن کو ان علاقوں میں خدمت کی توفیق ملی یا مل رہی ہے وہ سب اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ آپ جماعت کے لئے غیر معمولی غیرت اور جرات رکھنے والے تھے۔جماعت احمدیہ قرغزستان کے مشن ہاؤس کی خرید میں بھی آپ نے بہت کلیدی کردار ادا کیا۔مرحوم موصی تھے۔ان کی دو بیویاں تھیں ایک پاکستانی ایک رشین۔دو بیٹیاں اور چار بیٹے ہیں۔دو بیٹے ان کے رشین بیوی سے ہیں۔رشین بیوی قرغزستان کی ہیں۔قرغزستان سے انہوں نے بھی خط لکھا ہے اور ان کے کردار کی بڑی تعریف کی ہے۔اللہ تعالیٰ ان سے رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے اور ان کے بچوں کا بیویوں کا بھی حامی و ناصر ہو اور ہمیشہ جماعت سے اور خلافت سے وابستہ رکھے۔وہ نیکیاں جو انہوں نے جاری کی تھیں ان نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 15 اگست 2014 ء تا 21 /اگست 2014 ءجلد 21 شماره 33 صفحہ 05 تا09)