خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 369
خطبات مسرور جلد 12 369 25 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 جون 2014ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 20 جون 2014 ء بمطابق 20 احسان 1393 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: گزشتہ دو جمعے جرمنی کے سفر کی وجہ سے میں نے جرمنی میں پڑھائے۔وہاں 6 جون کے خطبہ میں میں نے خلافت کی اطاعت اور خلافت سے وفا کے موضوع پر صرف جرمنی کے لئے ہی نہیں بلکہ تمام دنیا کے لئے خطبہ دیا تھا۔گو بعض مثالیں جرمنی کے حالات کی وجہ سے وہاں کی دی تھیں۔بہر حال مجھے خوشی ہے کہ دنیا بھر کے احمدیوں نے رد عمل دکھایا اور فوری طور پر خلافت کی کامل اطاعت اور مکمل وفا کا اظہار کیا۔اور خاص طور پر اس بات پر بھی بعض نے اظہار کیا کہ ہم میں سے بعض عہد یدار بعض ہدایات کی تاویلیں اور تو جیہیں نکالنے لگ جاتے ہیں اور آئندہ سے انشاء اللہ ایسا نہیں ہوگا۔پس یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قائم کردہ جماعت کی خوبصورتی ہے کہ جب توجہ دلا و توفوری توجہ ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ سب احمدیوں کو اس اطاعت و وفا میں بڑھا تا رہے۔جیسا کہ میں عموماً جلسہ کے بعد جلسہ کے بارے میں کچھ بیان کرتا ہوں تو اب میں اس سفر کے حوالے سے کچھ اور باتیں کروں گا۔جلسہ بھی ہوا۔جلسہ پر ایک رونق تو افراد جماعت کی ان کے شامل ہونے سے ہوتی ہے۔احمدی مرد عورتیں بچے ایک خاص جذبے کے تحت جلسہ میں شامل ہوتے ہیں یا شامل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔لیکن اب ہمارے جلسوں کی ایک رونق غیر از جماعت اور غیر مسلم افراد سے بھی ہوتی ہے جو یہ دیکھنے اور سننے آتے ہیں کہ یہ جلسہ جس کی احمدیوں نے اتنی دھوم مچائی ہوئی ہے یہ ہوتا کیسا ہے؟ اور احمدیوں کے اس جلسے کے دوران کیسے عمل ہوتے ہیں اور یہ کیا کہتے ہیں؟ اور اگر اچھی باتیں کہتے ہیں تو کیا