خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 355
خطبات مسرور جلد 12 355 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 جون 2014ء سے نہیں بلکہ دل جیت کر۔اسلام کی خوبصورت تعلیم سے دلوں کو گھائل کر کے۔اگر حضرت مصلح موعود نے یہ فقرہ کہا تھا تو یہ تو جرمن قوم کی بڑائی بیان کی تھی۔ایک جرمن نواحدی کی دعوت پر یہ فقرات کہے گئے تھے کہ یورپ کے لیڈر جرمن ہیں۔اس وقت آپ کے زمانے میں جرمن نو احمدی وہاں گئے تھے تو یہ ان کی بڑائی بیان ہورہی ہے کہ یورپ کے لیڈر جرمن ہیں۔ان میں لیڈرانہ صلاحیت ہے۔اگر انہوں نے اسلام کو سمجھ لیا تو سمجھو کہ یہ تمام یورپ کو سمجھا سکیں گے اور پھر یورپ ان کی بات مانے گا۔(ماخوذ از ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر ، انوارالعلوم جلد 21 صفحہ 69 مطبوعہ ربوہ) حضرت مصلح موعود کی یہ بات سچ ہے۔آج یہ ثابت ہو رہی ہے۔یورپی یونین بنی ہوئی ہے۔اس میں دیکھ لیں جرمنی کی لیڈرانہ صلاحیتیں ہی نظر آ رہی ہیں۔ہر ایک اس کی طرف دیکھتا ہے۔اب اس بات میں نہ تلوار کا سوال ہے نہ بختی کا سوال ہے بلکہ اسلام کی پیار و محبت کی تعلیم اور خدا تعالیٰ سے تعلق جوڑنے کی تعلیم کی بات ہورہی ہے۔اس تعلیم کولوگوں کے دلوں میں بٹھانے کی بات ہورہی ہے۔پرسوں ویز بادن میں مسجد کا سنگ بنیاد تھا۔چار سو سے اوپر وہاں کے مقامی لوگ آئے ہوئے تھے۔جرمن مہمان آئے ہوئے تھے۔میں نے مختصراً اسلامی تعلیم کے حوالے سے وہاں باتیں کیں۔ہر ایک نے تقریباً یہی کہا کہ یہ پیغام ہم سب کے دل کی آواز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آج اسلام کو سمجھنے کا موقع ملا ہے۔پس ہمیں یہ یا درکھنا چاہئے کہ اگر ہم اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے اخلاص ووفا کے ساتھ اپنے کام کرتے رہے تو ان میں سے یا ان کی اگلی نسلوں میں سے لوگ اسلام کو سمجھیں گے اور داخل ہوں گے۔جس کو اللہ چاہے گا اس کو قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے گا۔پس خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، نہ پریشان ہونے کی ضرورت ہے، نہ مجھکنے کی ضرورت ہے، نہ ڈیفینسیو (defensive) ہونے کی ضرورت ہے، نہ ایسا جواب دینے کی ضرورت ہے جس سے خوف اور ڈر جھلک رہا ہو۔نہ دنیاوی حکومتیں ہمارا مقصد ہیں اور نہ ہمیں ان کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ کی محبت دلوں میں بٹھانا اور اس کے آگے جھکانا ہمارا کام ہے اور یہ کام انشاء اللہ ہم کرتے رہیں گے۔پس اس کام کو کرنے کے لئے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ہر احمدی کو خلافت سے کامل اطاعت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 27 جون 2014 ء تا 03 جولائی 2014ءجلد 21 شمارہ 26 صفحہ 09/05)