خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 344 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 344

خطبات مسرور جلد 12 344 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 جون 2014ء سے اتباع کا سبق ملتا ہے کہ جس طرح پر اونٹ میں تمدنی اور اتحادی حالت کو دکھایا گیا ہے اور ان میں اتباع امام کی قوت ہے۔اسی طرح پر انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اتباع امام کو اپنا شعار بناوے۔کیونکہ اونٹ جو اس کے خادم ہیں ان میں بھی یہ مادہ موجود ہے۔گیف خُلقت “ میں ان فوائد جامع کی طرف اشارہ ہے جو اہل کی مجموعی حالت سے پہنچتے ہیں۔( ملفوظات جلد 2 صفحہ 133 - 134) پس اس زمانے میں جب اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے مطابق مسیح موعود کو بھیجا اور میں پھر انہیں ماننے کی توفیق بھی عطا فرمائی اور پھر آپ کے بعد خلافت کے جاری نظام سے بھی نوازا۔ہمیں اس انعام کی قدر کرنی چاہئے اور اس روح کو سمجھنا چاہئے جو خلافت کے نظام میں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا جو میں مفہوم بیان کر رہا ہوں کہ میرے نام پر افراد جماعت سے بیعت لینے والے افراد آتے رہیں گے۔(ماخوذ از الوصیت ، روحانی خزائن جلد 20 صفحه 306) یعنی خلافت آپ کی نیابت میں آپ کے نام پر بیعت لے گی۔جب آپ کے نام پر بیعت لی جا رہی ہے تو پھر خلافت کی بیعت اور اطاعت کی کڑی بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جا کے ملتی ہے۔پس یہ جو اقتباس میں نے پڑھا ہے اس میں نبوت اور امامت کا جو تعلق آپ نے اہل کی خصوصیات کے ساتھ جوڑا ہے اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ آپ کے بعد خلافت کے جاری نظام سے جڑے رہنے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آنے والوں کی روحانی بقا اور ترقی ہے اور یہ ضمانت ہے۔اس میں جماعت کی ترقی اسی صورت میں ہے جب ہم خلافت کے نظام سے جڑے رہیں گے۔اسی میں شیطانی حملوں سے بچنے کے سامان بھی ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ امام تمہاری ڈھال ہے۔الصحيح البخارى كتاب الجهاد و السير باب يقاتل من وراء الامام ويتقى به حدیث 2957) پس اس ڈھال کے پیچھے رہو گے تو بچت کے سامان ہیں اور ڈھال کے پیچھے رہنا یہی ہے کہ کامل اطاعت کرو۔اپنی لائنوں پر چلو۔اس قطار میں چلو جو تمہارے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔اس سے ذرا باہر نکلے تو بھٹکنے کا خطرہ ہے گنے کا خطرہ ہے۔پھر اطاعت کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد بھی یاد رکھنا چاہئے کہ من اطاع