خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 323 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 323

خطبات مسرور جلد 12 323 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 مئی 2014ء احسان احمد و ہیں قائد خدام الاحمدیہ ہیں۔معلم صاحب لکھتے ہیں کہ یہ بڑے دعا گو تھے اور بڑی پر درد دعائیں کیا کرتے تھے۔فرضوں اور سنتوں کی ادائیگی کے بعد تمام دوست مسجد سے چلے جاتے تھے لیکن ان کی سنتیں اور نوافل دیر تک جاری رہتے تھے۔ابھی نماز کے بعد انشاء اللہ تعالیٰ ان کا نماز جنازہ غائب پڑھاؤں گا۔اس کے علاوہ نماز جنازہ حاضر بھی ہیں۔ایک جنازہ ہے مولوی احسان الہی صاحب ریٹائر ڈ معلم وقف جدید کا جو آجکل یہاں لندن میں رہتے تھے۔17 مئی کو 84 سال کی عمر میں وفات پاگئے ہیں۔انا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت مولوی رحمت علی صاحب ( پھیرو چی جو قادیان کے نزدیک ہے ان کے بیٹے تھے اور یہ جو مولوی رحمت علی صاحب تھے ان کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بہشتی مقبرہ قادیان میں مالی مقررفرمایا تھا۔احسان الہی صاحب نے 1949ء میں زندگی وقف کی اور 1957 ء سے وقف جدید میں بطور معلم خدمت کا آغاز کیا جو اکتوبر 1999 ء تک جاری رہا۔اسی سال ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے بچوں کے پاس لندن آ گئے۔سندھ میں ان کی تقرری رہی ہے۔بے شمار جگہوں پر ان کو نئی جماعتیں قائم کرنے کی توفیق ملی۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں چار بیٹیاں اور تین بیٹے یاد گار چھوڑے ہیں۔ایک بیٹے ان کے محمد احمد صاحب شمس مربی سلسلہ بھی ہیں۔دوسرا جنازہ حاضر جو ہے وہ نسرین بٹ صاحبہ کا ہے جو 18 مئی کو 48 سال کی عمر میں ہارٹ اٹیک سے وفات پاگئیں۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔بہت نیک ، خدا ترس ، غریب پرور خاتون تھیں۔جماعت کی فعال ممبر تھیں۔چندہ جات کی ادائیگی میں با قاعدہ تھیں۔ساڑھے چار سال قبل اپنے شوہر کی اچانک وفات کے بعد اپنے بچوں کی اچھے رنگ میں پرورش اور تربیت کی توفیق پائی اور انہیں نظام جماعت اور خلافت کے ساتھ وابستہ رکھا۔خلافت سے اخلاص و وفا کا تعلق تھا۔انہوں نے چار بیٹے پیچھے یادگار چھوڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو اپنی حفاظت میں رکھے اور ماں باپ کی نیک دعاؤں اور تمناؤں کا وارث بنائے۔جماعت سے وابستہ رکھے اور یہ تینوں جن کے ہم جنازے پڑھیں گے اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔( الفضل انٹر نیشنل مورخہ 13 جون 2014 ء تا 19 جون 2014 ءجلد 21 شمارہ 24 صفحہ 05 تا08)