خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 294 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 294

خطبات مسرور جلد 12 294 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014ء ہے یا جہاں تک پہنچنے کے لئے ایک مسلمان کو کوشش کرنی چاہئے ، ایک موحد کو کوشش کرنی چاہئے اور اسی کی ہمیں طلب ہے )۔فرمایا: ” الہ کہتے ہیں مقصود، معبود، مطلوب کو۔لَا إِلَهَ إِلَّا الله کے معنی یہی ہیں کہ لا مَعْبُودَ لِي وَلَا مَقْصُودَ لِي وَلَا مَعْلُوبَ لِي إِلَّا اللهُ " ( کہ سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی مقصود نہیں، کوئی مطلوب نہیں، کوئی معبود نہیں)۔فرمایا کہ یہی سچی توحید ہے کہ ہر مدح اور ستائش کا مستحق اللہ تعالیٰ کو ہی ٹھیرایا جاوے۔“ ( ملفوظات جلد 2 صفحہ 24 جتنی بھی تعریفیں ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف ہی منسوب کی جائیں۔جو تعریفیں ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف ہی جاتی ہیں اور اسی کو ہی زیب دیتی ہیں اور یہی حقیقی تو حید ہے۔فرمایا کہ " توحید بھی پوری ہوتی ہے کہ گل مرادوں کا معطی اور تمام امراض کا چارہ اور مداوا وہی ذات واحد ہو۔لا إله إلا الله کے معنی یہی ہیں۔فرمایا: ”صوفیوں نے اس میں اللہ کے لفظ سے محبوب، مقصود، معبود مراد لی ہے۔بے شک اصل اور سچ یونہی ہے جب تک انسان کامل طور پر کار بند نہیں ہوتا۔اس میں اسلام کی محبت اور عظمت قائم نہیں ہوتی۔“ ( حضرت اقدس کی ایک تقریر اور مسئلہ وحدت وجود پر ایک خط مرتبہ حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب صفحہ 13 ) لا إلهَ إِلَّا اللہ پر حقیقی طور پر کار بند ہو بھی اسلام کی محبت اور عظمت قائم ہوگی ورنہ صرف باتیں ہیں۔پھر آپ اسلام کی اعلیٰ و مکمل تعلیم کے بارے میں فرماتے ہیں وو یہ خدا کا فضل ہے جو اسلام کے ذریعہ مسلمانوں کو ملا اور اس فضل کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے۔جس پہلو سے دیکھو مسلمانوں کو بہت بڑے فخر اور ناز کا موقع ہے۔مسلمانوں کا خدا پتھر ، درخت، حیوان، ستارہ یا کوئی مردہ انسان نہیں ہے بلکہ وہ قادر مطلق خدا ہے جس نے زمین و آسمان کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے پیدا کیا اور حی و قیوم ہے۔مسلمانوں کا رسول وہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس کی نبوت اور رسالت کا دامن قیامت تک دراز ہے۔آپ کی رسالت مُردہ رسالت نہیں بلکہ اس کے ثمرات اور برکات تازہ بتازہ ہر زمانے میں پائے جاتے ہیں جو اس کی صداقت اور ثبوت کی ہر زمانہ میں دلیل ٹھہرتے ہیں۔چنانچہ اس وقت بھی خدا نے ان ثبوتوں اور برکات اور فیوض کو جاری کیا ہے اور مسیح موعود کو بھیج کر نبوت محمدیہ کا ثبوت آج بھی دیا ہے اور پھر اس کی دعوت ایسی عام ہے کہ گل دنیا کے لیے ہے۔“