خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page iii
پیش لفظ حضرت خلیفتہ انسخ الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادفرمود و خطبات جمعہ سال ۲۰۱۴ء بصورت خطبات مسرور جلد ۱۲ پیش خدمت ہیں۔یہ خطبات الفضل انٹر نیشنل میں اشاعت پذیر ہو چکے ہیں اور وہاں سے اخذ کر کے ان کو کتابی صورت میں شائع کیا گیا ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح کے ارشادات و خطبات کو پوری توجہ اور تسلی سے سنا اور ان ہدایات کو حرز جان بنا کر ان پر عمل پیرا ہونے کا تعہد اور التزام از بس ضروری ہے۔حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ ” ہر احمدی کو چاہیے کہ جب بھی کوئی نصیحت سے یا خلیفہ وقت کی طرف سے کسی معاملہ میں توجہ دلائی جائے تو سب سے پہلا مخاطب اپنے آپ کو سمجھے ضروری ہے کہ جس سے بیعت اور محبت کا دعوی ہے، اس کے ہر حکم کی تعمیل کی جائے اور اس کے ہر اشارے اور حکم پر عمل کرنے کے لئے ہر احمدی کو ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔خطبه جمعه فرموده ۲۶ رمئی ۲۰۰۶ء) اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو حضرت خلیفۃ المسیح کے ارشادات پر کماحقہ عمل پیرا ہونے کی توفیق بخشے اور سمعنا واطعنا کا مصداق بنائے۔خلافت سے محبت اور عقیدت اور بیعت کے تقاضوں کو نبھانے والا بنائے۔آمین ناشر