خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 195
خطبات مسرور جلد 12 195 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 مارچ 2014ء کہ آپ کا نام غلام احمد ہے۔آپ نے فرمایا ہاں۔پھر اس نے کہا۔آپ کا دعویٰ مسیح موعود کا ہے۔حضور نے فرما یا ہاں۔تو پھر اس نے کہا کہ پہلے آپ کو السلام علیکم، جناب حضرت رسول مقبول محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اور پھر میری طرف سے۔اور میں فلاں دن حضوری میں تھا تب رسول خدا کا ہاتھ مبارک حضور کے دائیں کندھے پر تھا اور فرمایا ھذا مسیح۔ان کی بیعت کرو اور میرا سلام کہو۔“ یعنی یہ خواب میں انہوں نے دیکھا تھا جو بیان کر رہے ہیں کہ اس طرح میں نے دیکھا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کندھے پر تھا، آپ نے فرمایا کہ ھذا مسیح سلام کرو اس لئے میں آیا ہوں اور سلام پہنچا رہا ہوں۔اور پھر انہوں نے بیعت کی۔(رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ رجسٹر نمبر 7 صفحہ نمبر 189 - 190 روایت حضرت نظام الدین صاحب) حضرت حکیم عطاء محمد صاحب فرماتے ہیں کہ۔۔۔بعد بیعت چند دن قادیان رہا اور پھر حضور سے اجازت حاصل کر کے واپس لاہور آ گیا اور صوفی احمد دین صاحب ( ڈوری باف) نے احمد یہ جماعت کے احباب سے ملاقات کرائی۔کچھ عرصہ کے بعد ایک صاحب نے محبت سے فرمایا کہ پھر محمد صاحب قادیان آگئے ہیں۔اس بات کو سن کر مجھے حیرانی ہوئی اور دعا کی کہ یا الہی اس جماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ آگئے ہیں اور مرزا صاحب محمد کیسے ہو سکتے ہیں۔میں نے خواب میں دیکھا کہ اقدس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کھڑے ہیں اور آسمان سے ایک فرشتے نے اتر کر مجھ سے پوچھا کہ یہ کون ہیں۔میں نے کہا یہ مرزا صاحب ہیں۔پھر میں نے دیکھا کہ آسمان سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نورا ترا اور وہ نور حضرت مسیح موعود کے دماغ میں داخل ہوا۔پھر تمام جسم میں سرعت کر گیا اور حضور کا چہرہ اس نور سے پرنور ہو گیا۔پھر اس فرشتے نے کہا کہ یہ کون ہیں؟ میں نے کہا کہ پہلے تو مرزا صاحب تھے اب واقعی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہو گئے ہیں۔“ رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ رجسٹر نمبر 7 صفحہ نمبر 176 روایت حضرت حکیم عطا محمد صاحب) یہ تو لوگوں کے چند پرانے واقعات تھے کہ کس طرح انہوں نے خوا ہیں دیکھیں اور بیعت ہوئی لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے رہنمائی اور نشانات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا جب تک کہ یہ سلسلہ کمال تک نہ پہنچ جائے۔(ماخوذ از چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد 23 صفحه (332) پس آپ کی یہ پیشگوئی آج بھی کس شان سے پوری ہو رہی ہے اور اللہ تعالیٰ کس طرح یہ نشان دکھا