خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 169
خطبات مسرور جلد 12 169 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 مارچ 2014 ء باقی احکام کی روح کو سمجھنا ہے تو جس طرح کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں دوسری جگہ فرمایا ہے حل يَوْمٍ هُوَ فِي شَأن۔(الرحمن : 30) یعنی ہر گھڑی وہ ایک نئی شان میں ہوتا ہے۔اس کی معرفت حاصل کرنا ضروری ہے۔پس اسلام کی حقیقت اور عبادات اور احکام الہی کو سمجھنے کے لئے بنیادی چیز اللہ تعالیٰ کی عظمت کا علم ہونا ہے کہ وہ کتنی عظیم ذات ہے۔اللہ تعالیٰ کی وحدانیت ذات کا علم ہونا ، اللہ تعالیٰ کی صفات جلالی علم ہونا، کی اور جمالی کے مختلف پہلوؤں اور شانوں کا علم ہونا ضروری ہے کہ ان صفات کی بھی مختلف شانیں ہیں۔یا اس کا علم اور معرفت حاصل کرنے کی کوشش کرنا ضروری ہے۔اگر پوری طرح ادراک نہیں بھی ہوتا تو انسان کو کوشش کرنی چاہئے کہ اپنی عبادات کو بجالانے کے لئے اور احکامات پر عمل کرنے کے لئے یہ کوشش کرے کہ اللہ تعالیٰ کی ان صفات کی معرفت حاصل کرے کیونکہ تمام احکام الہی پر عمل کا انحصار اسی معرفت الہی پر ہے۔آپ نے فرمایا کہ جو غافل دل ہے اس کو علم ہی نہیں کہ معرفت الہی کیا چیز ہے؟ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت ذات وصفات کی شان اور عظمت کیا ہے؟ وہ کب نماز میں یا روزے کی ادائیگی میں اس کا حق ادا کرنے کی توفیق پاسکتا ہے یا دعا اور صدقہ و خیرات کی طرف توجہ دے سکتا ہے۔آپ نے فرمایا کہ سب اعمال صالحہ کا محرک جس کی وجہ سے یہ تحریک پیدا ہو، جس کی وجہ سے یہ خیال پیدا ہو کہ اعمال صالحہ بجا لانے ہیں ، وہ معرفت ہی ہے۔جتنی زیادہ خدا تعالیٰ کی معرفت ہوگی اتنا زیادہ عبادات اور اعمال صالحہ کی روح کو سمجھتے ہوئے ان کو بجالانے کی طرف توجہ ہوگی۔پس اگر ہم معرفت الہی کے حصول کی طرف توجہ کریں گے تو احکام الہی پر عمل کی طرف بھی توجہ رہے گی۔بیشک شروع میں یہ معرفت اللہ تعالیٰ کی رحمانیت کی وجہ سے، اللہ تعالیٰ کی خاص عطا کی وجہ سے نیک فطرت لوگوں کو عطا ہوتی ہے مگر پھر یہ معرفت ایمان کی خوبصورتی اور اعمال صالحہ کے بجالانے سے بڑھتی جاتی ہے اور انسان اس مقام پر پہنچ جاتا ہے جہاں اسے حقیقی اسلام کا پتہ چلتا ہے۔صرف نام کا اسلام نہیں رہتا۔اور اس کا سینہ و دل اللہ تعالیٰ کی معرفت سے روشن ہو جاتا ہے۔پس یہ چیز ہے جسے ہمیں ایک حقیقی مسلمان ہونے کا دعویٰ کرنے والے کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اس وضاحت کے بعد اب میں اس مضمون کو بیان کرتا ہوں جس کا میں نے شروع میں ذکر کیا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حق میں جو مختلف الہی تائیدات اور نشانات حضرت مسیح موعود علیہ السلام