خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 133 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 133

خطبات مسرور جلد 12 133 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 فروری 2014ء زیادہ تر اسلام کی حمایت اور تائید تھی ، ایک پُر جوش اپیل کے ساتھ ختم کیا جس میں انہوں نے حاضرین کو اس نے مسیح اور نئی تعلیم کے قبول کرنے کے لئے مدعو کیا۔اس بات کا بیان کر دینا بھی ضروری ہے کہ اس پرچے کے بعد جس قدر تحسین اور خوشنودی کا چیئر ز کے ذریعہ اظہار کیا گیا، اُس سے پہلے کسی پرچے پر ایسا نہیں کیا گیا۔(ماخوذ از تاریخ احمدیت جلد 4 صفحہ 454-453) بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی کہتے ہیں کہ مضمون کے خاتمہ پر ریزولیوشن پیش کیا گیا اور اتفاق رائے سے پاس کیا گیا کہ ایسے مفید معلومات علمی خیالات اور اعلیٰ درجہ کے مشورہ کے لئے His Holiness کا شکریہ ادا کیا جائے۔ایک پروفیسر اور پادری جو اس لیکچر کی خبر پا کر پہلے مکان پر آئے اور پھر ہمارے ساتھ لیکچر کی جگہ تک گئے تھے، بہت متاثر تھے۔انہوں نے سلسلے کی بعض کتابیں بھی خریدیں۔وہ لیکچر کی خوبی سے متاثر ہو کر اپنی کرسی سے بار بار ا چھلتے نظر آتے تھے۔بہت کچھ سنا اور پھر آنے کا وعدہ کیا۔اور اقرار کیا کہ آئندہ میں اسلام کے ان خیالات کو preach کروں گا۔اُن کی تبلیغ کیا کروں گا۔اور بیچنگز آف اسلام میں جو خیالات بیان کئے گئے ہیں اُن کو لے کر وعظ و تبلیغ کروں گا۔(ماخوذ از حضرت خلیفہ اسیح الثانی کا سفر یورپ 1924 ء ڈائری از قلم حضرت بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی صفحہ 314 تا 316 مطبوعہ ربوہ) پس یہ مضمون جو پڑھا گیا، یہ بھی اور جو پہلے تیار کیا گیا تھا جیسا کہ میں نے بتایا، وہ لمبا ہونے کی وجہ سے پڑھا نہیں جا سکتا تھا، یہ دونوں مضامین انگلش میں translate ہوئے ہوئے ہیں۔گوبعض اعداد و شمار جو ہیں ، یا مشن ہاؤسز یا جماعت کے کاموں کی جو تفصیل دی گئی ہے، وہ اُس زمانے کی ہے۔اب تو جماعت اس سے بہت آگے نکل چکی ہے۔لیکن اس مضمون کی خوبصورتی جو ہے، جو علم ہے اور جو باقی بیان ہے، وہ ابھی بھی قائم ہے۔اس لئے ہمارا جو انگریزی دان طبقہ ہے اُسے اور نو جوانوں کو بھی یہ ضرور پڑھنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ حضرت مصلح موعودؓ پر بیشمار رحمتیں فرمائے جنہوں نے ہمارے لئے تقریباً ہر مضمون میں بے شمار خزانہ چھوڑا ہے جس کا میں نے پہلے خطبہ میں ذکر کیا تھا۔انہوں نے ہرٹا پک(topic) کو لیچ (touch) کیا ہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن کو بھی اب اس علمی خزانے کے مختلف زبانوں میں ترجمے جلدی کروانے کی کوشش کرنی چاہئے۔کچھ تو کوشش کر رہے ہیں لیکن مزید تیزی کی ضرورت ہے۔آج بھی میں جمعہ ( وعصر ) کی نمازوں کے بعد ایک جنازہ غائب پڑھاؤں گا جو مکرم کمال احمد کرو