خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 105 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 105

خطبات مسرور جلد 12 105 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 فروری 2014ء محمد احمد میرے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ آپ کے پاس سترہ دن کی مہلت ہے۔بفضلہ تعالیٰ شہید موصی تھے اور اکثر مسجد میں جو آجکل خدام ڈیوٹی دیتے ہیں اُن ڈیوٹی دینے والوں میں بڑے فعال تھے۔ان کے والد عمر رسیدہ ہیں۔اتنی (80) سال ان کی عمر ہے۔گزشتہ چار سال سے مفلوج بھی ہیں۔یہا اپنی فیملی کے، والدین اور بچوں کے بھی اکیلے ہی کفیل تھے۔ان کے بھائیوں کو بھی دھمکیاں ملی ہیں جس کی وجہ سے وہ وہاں سے چلے گئے تھے۔ان کے جانے کے بعد پھر ان کو دھمکیاں ملنی شروع ہو گئیں تھیں۔ان کے والدین کے علاوہ اہلیہ محترمہ نصرت جبین صاحبہ اور سات ماہ کی بیٹی عزیزہ عطیہ النور ہیں۔صرف ایک ہی ان کی بیٹی ہے۔بھائی ہیں، ان کے بیٹے ہیں۔اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور ان کے والدین کو بھی اور باقی لوگ، بیوی کو بھی اور بچی کو بھی اپنی حفاظت میں رکھے اور صبر اور حوصلہ کی توفیق عطا فرمائے۔دوسرا جنازہ ڈاکٹر خالد یوسف صاحب کا ہو گا جو 7 فروری 2014ء کو فضل عمر ہسپتال ربوہ میں 46 سال کی عمر میں وفات پاگئے تھے۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ڈاکٹر صاحب موصی تھے۔بہشتی مقبرہ میں آپ کی تدفین ہوئی ہے۔آپ کے والد محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب تھے جونو ابشاہ کے امیر ضلع تھے اور انہیں 9 ستمبر 2008ء میں شہید کر دیا گیا تھا۔ان کی والدہ نوابشاہ میں ہی رہتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے تین بیٹیوں اور ایک بیٹے سے نوازا تھا۔امۃ الشافعی اور ادیبہ یوسف اور اعیان احمد بیٹا نوسال کا ہے اور ایمان خالد پانچ سال۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ان کے بچوں کو بھی صبر اور حوصلہ دے اور ان کو اپنی حفاظت میں رکھے۔اپنے والد کی شہادت کے بعد یہ نوابشاہ سے یہاں آئے تھے اور بڑے اچھے ڈاکٹر تھے۔وہاں بھی انہوں نے غریبوں کی بڑی خدمت کی لیکن نوابشاہ کے حالات خراب ہونے کی وجہ سے پھر ی فضل عمر ہسپتال میں آگئے تھے۔ای این ٹی کے رجسٹرار تھے۔اور مریضوں کے ساتھ ان کا بڑا اچھا سلوک ہوتا تھا۔جس دن ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں، اُس دن بھی باوجود اپنی بیماری کے انہوں نے اسی (80) مریض دیکھے۔بڑی خدمت کا جذبہ رکھنے والے تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 07 / مارچ 2014 ء تا 13 مارچ 2014 ، جلد 21 شماره 10 صفحه 05 تا 10 )