خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 707 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 707

خطبات مسرور جلد 11 707 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 دسمبر 2013ء پس آج ہمیں عہد کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی ذاتی خواہشات کی قربانی بھی کریں گے، اپنے بیوی بچوں کی خواہشات کی قربانی بھی کریں گے اور ہر وہ قربانی کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے جس سے ہماری عملی اصلاح کی دیوار میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتی چلی جائیں۔تب ہم نہ غیروں سے اس تعلق میں پیٹنے والے ہوں گے یا شرمندہ ہونے والے ہوں گے اور نہ ہی ہمارے گھروں میں چور داخل ہو کر ہمیں نقصان پہنچا سکیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 10 جنوری 2014 ء تا 16 جنوری 2014ء جلد 20 شمارہ 54 صفحہ 5 تا8 )