خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 653 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 653

خطبات مسرور جلد 11 653 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 نومبر 2013ء کر کے یہ نظارے دیکھنے والے ہوں۔جمعہ اور عصر کی نمازوں کے بعد میں جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا۔یہ مکرم ڈاکٹر بشیر الدین اُسامہ صاحب امریکہ کا ہے جن کی 2 نومبر کو 82 سال کی عمر میں وفات ہوئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ انہوں نے 1955ء میں احمدیت قبول کی تھی اور ابتدائی افریقن امریکن احمدیوں میں سے تھے۔نمازوں کے بڑے پابند، بڑے باوفا اور سلسلہ کا در در کھنے والے غیرت مند، خلافت کے فدائی ، دعا گو وجود تھے۔نہایت جو شیلے لیکن بہت منکسر المزاج اور عاجز انسان تھے۔ان کو ربوہ کی زیارت اور حضرت خلیفۃ اسح الثانی سے شرف ملاقات کی بھی سعادت ملی۔اسی طرح حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ بھی ان کی ایک مرتبہ ملاقات ہوئی۔حضرت خلیفتہ اسیح الرابع کے ساتھ بھی کئی بارملاقات ہوئی۔ان سے ان کو پیار بھی بڑا تھا اور حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کا بھی آپ سے بڑا خاص تعلق تھا۔آپ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ حج بیت اللہ کی بھی توفیق پائی۔گزشتہ ہمیں سال سے Cleveland میں نائب صدر جماعت کی حیثیت سے خدمات بجالا رہے تھے۔خدمت خلق کا بہت جذبہ رکھتے تھے۔بالخصوص اپنے افریقن امریکن بھائیوں کا بہت خیال رکھتے تھے۔پچاس کی دہائی میں انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ایک چھوٹا سا کتابچہ لکھنے کی توفیق پائی۔پیشے کے لحاظ سے Dentist تھے اور آپ کی اہلیہ محترمہ فاطمہ اُسامہ صاحبہ جو تھیں، یہ بھی کافی عرصہ Cleveland کی لجنہ کی صدر رہی ہیں۔پسماندگان میں دو بیٹے مقیت اُسامہ جن کی چھپن سال عمر ہے اور ظفر اللہ اسامہ صاحب یادگار چھوڑے ہیں۔ان دونوں کا بھی جماعت سے بڑا خاص اور گہرا تعلق ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے بچوں اور ان کی نسلوں کو ہمیشہ جماعت سے وابستہ رکھے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 13 دسمبر 2013 ء تا 19 دسمبر 2013 ء جلد 20 شماره 50 صفحہ 5 تا 8 )