خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 48 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 48

خطبات مسرور جلد 11 48 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 جنوری 2013ء ہوتے ہیں۔ان کو اُس وقت تو قبولیت کی توفیق نہیں ملی لیکن نیست سے جو نکلے تھے اور بہر حال سعادت تھی ، تو اللہ تعالیٰ نے بعد میں موقع دیا)۔حضرت محمد عبد اللہ صاحب جلد ساز ولد محمد اسماعیل صاحب جن کا بیعت کا سن مئی 1902 ء ہے اور 1903ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی زیارت کی۔کہتے ہیں جو کچھ مجھے ملا ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔میں نے بچپن میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شبیہ مبارک رویا میں دیکھی تھی کہ میں اپنے آپ کو پرندوں کی طرح اُڑتا ہوا د یکھتا ہوں اور مشرق کی طرف اُڑ رہا ہوں اور آگے جا کر دیکھتا ہوں کہ ایک بزرگ ہیں جن کی داڑھی اور سر کے بال مہندی سے رنگے ہوئے ہیں۔جب 1903 ء میں حاضر ہوا وہ شکل جو بچپن میں اُڑتے ہوئے دیکھی تھی وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تھی۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 6 صفحہ 241 از روایات حضرت محمد عبد اللہ صاحب جلد ساز ) حضرت رحمت اللہ صاحب جن کی بیعت بذریعہ خط 1901ء میں ہوئی، کہتے ہیں کہ ایک دفعہ جلسہ قریب آ گیا۔خاکسار نے دعائے استخارہ کیا تو غنودگی میں چند مرتبہ زبان پر یہ الفاظ جاری ہوئے۔بکوشیداے جواناں تا بہ دیں قوت شود پیدا ) کہ اے جوانو! کوشش کرو کہ دین میں قوت پیدا ہو۔یعنی خدمت دین کی طرف توجہ دو۔) کہتے ہیں کہ الحمد للہ! عاجز ہر جلسہ پر حضور کی موجودگی میں خدا کے فضل سے بمع احباب بنگہ حاضر ہوتا رہا۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 2 صفحہ 36 از روایات حضرت رحمت اللہ صاحب ) حضرت خانزادہ امیر اللہ خان صاحب جن کی بیعت بذریعہ خط 1904ء کی اور زیارت 1905ء یا 1906 ء کی تھی، کہتے ہیں خواب کی باتیں حضرت مسیح موعود سے جبکہ میں قادیان میں گیا نہ تھا، ( کیا با تیں تھی) دن کے وقت میں نے خواب میں دیکھا کہ ہم تین احمدی ہیں۔یہ عاجز، امیراللہ احمدی اور بابو عالمگیر خان مرحوم، غیر مبائع دلاور خان ( میرا خیال ہے غیر مبائع دلاور خان ہوں گے۔) جنوب کی قطار میں کھڑے ہیں۔ہمارے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلیفہ اول نور الدین علیہ الرحمتہ رُو بہ شمال کھڑے ہیں۔مسیح علیہ السلام نے ہاتھ بڑھا کر میرے سینے کی طرف انگلی کر کے خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کو فرمایا۔یہ جنتی ہے۔پھر دوسرے احمدی کی طرف انگلی سے اشارہ کر کے یہ بھی۔تیسرے کی نسبت کچھ نہ کہا۔چونکہ مسیح موعود کی طرف میں ٹکٹکی لگائے ہوئے تھا میں تمیز نہ کر سکا کہ ہر دو احمد یوں میں سے مسیح موعود کا اشارہ کس کو تھا۔66