خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 468
خطبات مسرور جلد 11 468 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 اگست 2013ء نبھانے والی تھیں۔پاکستانی سے شادی ہوئی تھی لیکن انہوں نے غیر معمولی طور پر اپنے آپ کو adjust کیا۔اسلامی اقدار کی محافظ ، بڑی مخلص خاتون تھیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھیں۔ان کی تین بچیاں ہیں جو وقف نو میں شامل ہیں۔ان کا حلقہ کافی وسیع تھا۔وہاں صوبے کی جو خاتون وزیر اعلیٰ ہے وہ بھی ان کے جنازے پر آئی ہوئی تھیں۔ممبران پارلیمنٹ آئے ہوئے تھے۔ممبر، کونسلر، سکول کے اساتذہ،طلباء، غیروں کی بھی بڑی کثیر تعدادتھی۔بڑی مشہور اور ہر دلعزیز تھیں۔چھوٹے بڑے ہر ایک سے میں نے ان کی تعریف سنی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ، درجات بلند فرمائے اور ان کی بچیوں کو بھی اور خاوند کو بھی صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 20 شماره 35-36 مورخہ 30 اگست تا 12 ستمبر 2013ءصفحہ 13 تا صفحه 16)