خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 372 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 372

خطبات مسرور جلد 11 372 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 جون 2013ء پیدا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔دنیا کو ہم خدا تعالیٰ سے اُس وقت تک نہیں ملا سکتے جب تک ہمارا اپنا خدا تعالیٰ سے پختہ تعلق قائم نہ ہو۔دوسرے بنی نوع انسان کے حقوق کی ادائیگی ہے، تو یہ ہم اُس وقت تک نہیں کر سکتے جب تک ہم عاجزی، انکساری سچائی ،محبت ، اخوت اور قربانی کا جذ بہ اپنے اندر نہ رکھتے ہوں۔پس ان تین دنوں میں ہم نے اپنے اس تعلق اور جذبے کا جائزہ لینا ہے اور بڑھانا ہے انشاء اللہ تعالیٰ، تا کہ جلسہ پر آنے کے مقصد کو بھی حاصل کرنے والے ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش کو پورا کرنے والے بھی ہوں۔پس ان تین دنوں میں اپنے تقویٰ کے معیار کو بڑھانے اور عملی حالتوں کو درست کرنے کی ہر احمدی کو ، ہر شامل ہونے والے کو کوشش کرنی چاہئے۔اور دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ کرے کہ ہم حقیقت میں اس جلسے کے مقصد کو پانے والے ہوں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 19 جولائی 2013 ء تا 25 جولائی 2013 ، جلد 20 شماره 29 صفحہ 5 تا 7)