خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 310 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 310

خطبات مسرور جلد 11 310 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 مئی 2013 ء اطاعت کے کسی درجہ سے محروم نہیں، ایسے لوگ خدا کے پسندیدہ لوگ ہیں۔اور خدا فرماتا ہے کہ وہی ہیں جن کا قدم صدق کا قدم ہے۔“ (رساله الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 309) اللہ تعالیٰ سب کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اپنی جماعت کے بارے میں جو تو قعات ہیں اُس میں پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے۔خلافت احمدیہ سے سچا اور وفا کا تعلق قائم فرمائے۔اطاعت کے اعلیٰ معیار قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اپنی عبادتوں کے اعلیٰ معیار حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ خلافت کے انعام سے ہمیشہ سب فیضیاب ہوتے رہیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 14 جون 2013 ء تا 20 جون 2013 ، جلد 20 شماره 24 صفحہ 95)