خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page iii of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page iii

پیش لفظ احمد اللہ، خطبات مسرور کی جلد پیش کی جارہی ہے جو امام جماعت احمد یہ عالمگیر حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے بیان فرمودہ 2013ء کے خطبات جمعہ پر مشتمل ہے۔یہ تمام خطبات الفضل انٹر نیشنل لندن میں شائع شدہ ہیں۔ہماری خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں وقت کے امام کو پہچاننے کی توفیق دی اور اس کا سراسر فضل و احسان ہے کہ اس نے ہمیں خلافت کے نظام میں شامل کیا۔ہمیں ایک خلیفہ عطا کیا جو ہمارے لئے درد رکھتا ہے، ہمارے لئے اپنے دل میں پیار رکھتا ہے، اس خوش قسمتی پر جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے۔اس شکر کا ایک طریق یہ بھی ہے کہ ہم خلیفہ وقت کی آواز کو نہیں ، اس کی ہدایات کو سنیں اور ان پر عمل کریں کیونکہ اس کی آواز کوسننا باعث ثواب اور اس کی باتوں پر عمل کرنا دین و دنیا کی بھلائی اور ہمارے علم وعمل میں برکت کا موجب ہے۔ہمیشہ کی طرح یہ سال بھی جماعت احمد یہ عالمگیر کے لئے ایک تاریخ ساز سال ثابت ہوا۔احمدیت کی احمدیہ کےلئے تائید میں خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کے نشانات موسلا دھار بارش کی مانند برستے رہے۔یہ خطبات ہمارے لئے ایک روحانی مائدہ بھی ہے ان میں انواع واقسام کے مضامین ہماری مادی اور روحانی بھوک و پیاس کو مٹانے کے لئے شامل ہیں۔ناشر