خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 282 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 282

خطبات مسرور جلد 11 282 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 مئی 2013ء کی بدقسمتی ہے کہ وہ ایمان کے بجائے لوگوں کی طرف توجہ دیتے رہے، اشخاص کو دیکھتے رہے۔لیکن اُن کی ٹھوکر کا موجب بننے والے بھی اس بد قسمتی کا حصہ بن گئے۔پس اس طرف بھی توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔66 ایک آخری اقتباس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیش کرتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں: یقیناً سمجھو کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ لوگ پیارے نہیں جن کی پوشاکیں عمدہ ہوں اور وہ بڑے دولتمند اور خوش خور ہوں۔بلکہ خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ پیارے ہیں جو دین کو دنیا پر مقدم کر لیتے ہیں اور خالص خدا ہی کے لئے ہو جاتے ہیں۔پس تم اس امر کی طرف توجہ کرو، نہ پہلے امر کی طرف۔فرمایا: دو منجملہ اُس کے وعدوں کے ایک یہ بھی ہے جو فرمایا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ ( آل عمران 56 )۔اور جو تیرے پیرو ہیں، انہیں اُن لوگوں پر جو جو منکر ہیں قیامت کے دن تک غالب رکھوں گا۔فرمایا: ” یہ تو سیح ہے کہ وہ میرے متبعین کو میرے منکروں اور میرے مخالفوں پر غلبہ دے گا لیکن غور طلب بات یہ ہے کہ متبعین میں سے ہر شخص محض میرے ہاتھ پر بیعت کرنے سے داخل نہیں ہو سکتا۔جب تک اپنے اندر وہ اتباع کی پوری کیفیت پیدا نہیں کرتا متبعین میں داخل نہیں ہو سکتا۔پوری پوری پیروی جب تک نہیں کرتا۔ایسی پیروی کہ گویا اطاعت میں فنا ہو جاوے اور نقش قدم پر چلے، اُس وقت تک اتباع کا لفظ بھی صادق نہیں آتا۔فرمایا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایسی جماعت میرے لئے مقدر کی ہے جو میری اطاعت میں فنا ہو اور پورے طور پر میری اتباع کرنے والی ہو۔اس سے مجھے تسلی ملتی ہے اور میرا غم امید سے بدل جاتا ہے۔“ ( ملفوظات جلد 4 صفحہ 596 ایڈیشن 2003، مطبوعہ ربوہ ) گو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو کامل پیروی کرنے والی جماعت بنانے کی فکر تھی اور اس غم سے آپ بے چین ہوتے تھے لیکن آپ فرماتے ہیں کہ قیامت تک ایسے لوگ پیدا ہوتے چلے جانے کا خدا تعالیٰ نے وعدہ فرما دیا ہے۔اس لئے مجھے امید بھی ہے کہ ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایسے کامل پیروی کرنے والے مخلصین عطا فرماتا رہا اور فرما بھی رہا ہے۔لیکن ہمیں اپنی فکر ضرور کرنی چاہئے کہ ہم میں سے ہر ایک وہ معیار حاصل کرنے والا ہو جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام چاہتے تھے۔اللہ تعالیٰ یہ معیار حاصل کرنے کی ہمیں توفیق عطا فرمائے تا کہ ہم احمدیت کے غلبہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے والے ہوں۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 31 مئی 2013 ء تا 6 جون 2013ء جلد 20 شمارہ 22 صفحہ 5 تا 8 )