خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 249
خطبات مسرور جلد 11 249 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 اپریل 2013ء تعالیٰ کے فضل سے سب خیریت سے ہیں تو پھر یہ الہام کس شخص کے بارے میں ہے؟ آپ نے فرمایا کہ خان محمد خان صاحب کپور تھلوی کل فوت ہو گئے ہیں۔یہ الہام مجھے اُنہی کے متعلق ہوا ہے۔گو یا خدا تعالیٰ نے الہام میں اُنہیں اہلِ بیت میں سے قرار دیا۔پھر ان کے بارے میں یہ بھی الہام تھا کہ ان کی اولاد سے نرم سلوک کیا جائے گا۔“ (ماخوذ از تذکرہ صفحہ 418 حاشیہ۔ایڈیشن چہارم مطبوعہ ربوہ ) اتفاق سے میں سپین میں تذکرہ کسی اور مقصد کے لئے دیکھ رہا تھا تو یہ الہامات بھی میری نظر کے سامنے سے گزرے۔یہ دو الہامات ہیں جن میں ایک تو وفات کی خبر تھی ، دوسرے ان کی اولا د سے نرم سلوک کیا جائے گا۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی شان سے پورا ہوا۔مکرمہ قیصرہ بیگم صاحبہ کے نانا جو خان محمد خان صاحب کے بیٹے تھے، انہوں نے ریاست کپورتھلہ میں ملازمت کے لئے درخواست دی تھی اور کافی کمپٹیشن (Competition) تھا۔ان کو بگی خانہ کے لئے افسر بنایا گیا اور پھر وہ وہاں سے ترقی کرتے کرتے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے ان کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اہلِ بیت میں سے قرار دیا اور پھر ان کی پڑ نواسی حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی بہو بھی بنی۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔اور ان کے بچوں کو بھی نیکیوں کی توفیق دے اور جماعت اور خلافت سے وابستہ رکھے۔ان کے خاوند مکرم میاں اظہر احمد صاحب کو بھی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے اور صحت و عمر دے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 10 مئی 2013 ء تا 16 مئی 2013 ء جلد 20 شماره 19 صفحہ 5 تا 8)