خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 160 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 160

خطبات مسرور جلد 11 160 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 8 مارچ 2013ء فرد جماعت بھی جب کوئی حرکت کرتا ہے تو اُس کا اثر مجموعی طور پر بعض دفعہ جماعت پر ہی پڑ جاتا ہے۔پس اے خدا! جب لوگوں نے کمزوریاں تیری طرف منسوب کرنی ہیں، لوگوں نے یہ کہنا ہے کہ یہ الہی جماعت کہلاتی ہے، دعوی کرتی ہے، اُسے بھی دوسروں کی طرح تکلیفیں پہنچ رہی ہیں اور سزائیں بھی مل رہی ہیں۔پس اے مولی ! تو ہمارا آقا ہے، ہم تیرے خادم ہیں۔تو ہم پر رحم کر۔ہماری کمزور یاں تیری طرف منسوب ہوں گی ، لوگ سمجھیں گے کہ یہ صرف ان کے دعوے ہیں ورنہ خدا تعالیٰ سے ان کا کوئی تعلق نہیں اور جو ہدایت اور تبلیغ کا کام ہم کر رہے ہیں اُس میں روکیں پیدا ہوں گی، اُس پر اثر پڑے گا اور لوگ ہدایت سے محروم ہو جائیں گے۔پس ہم رحم کی بھیک مانگتے ہیں۔اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا اقرار کرتے ہیں۔تیرے سے عفو اور بخشش کے طلبگار ہیں۔فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِين پس اپنی خاص نظر ہم پر ڈالتے ہوئے ہمیں کافروں کی قوم پر غلبہ عطا فرما۔اور جو لوگ ایسے کام کر رہے ہیں جس سے اسلام کی ترقی میں روک واقع ہو رہی ہے اُن پر تو ہمیں غالب کر۔اور تیرے نام اور تیری تبلیغ کو ہم دنیا میں پھیلانے والے ہوں۔آجکل صرف غیر مسلم ہی نہیں یاوہ لوگ جو خدا کو نہیں مان رہے وہی اسلام کے خلاف باتیں نہیں کر رہے بلکہ مسلمانوں میں سے بھی ایک طبقہ ایسا ہے جو اسلام کی تبلیغ کے راستے میں روک بن رہا ہے۔بلکہ مسلمانوں میں سے زیادہ ایسے ہیں جو اسلام کو بد نام کر رہے ہیں۔اور غیر مسلم دنیا میں ہماری تبلیغ میں روک بن رہے ہیں۔اسلام کے نام پر جو بعض شدت پسند گروہ بنے ہوئے ہیں، یہ لوگ شدت پسندی والا اسلام پیش کر رہے ہیں، اُس کا اثر ہماری تبلیغ پر بھی ہوتا ہے، ہو رہا ہے۔پس اللہ تعالیٰ سے خاص شدت کے ساتھ اس لحاظ سے بھی دعا کی ضرورت ہے۔پھر دعاؤں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا جو الہامی دعا ہے کہ رَبِّ كُلُّ شَيءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِى وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِي ( تذکرہ صفحہ 363 ایڈیشن چهارم شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ) کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی حفاظت میں رکھے۔ہماری مدد فرمائے اور ہم پر رحم فرمائے۔دنیا و آخرت کے حسنہ سے ہمیں نواز تار ہے۔یہ دعا بھی آجکل بہت زیادہ پڑھنے کی ضرورت ہے۔مجھے بھی اس دعا کی طرف خاص توجہ دلائی گئی ہے۔اس لئے یہ دعا خاص طور پر ہر احمدی کو پڑھنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو ہر شر سے محفوظ رکھے۔دین اور دنیا اور آخرت کی حسنہ سے ہمیں نوازے۔نیکیوں پر قائم فرمائے۔لغزشوں اور گناہوں کو معاف فرمائے اور آئندہ اُن سے ہمیشہ بچائے۔