خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 757
خطبات مسرور جلد دہم 757 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 7 دسمبر 2012 ء حضرت حکیم عطا محمد صاحب فرماتے ہیں (ان کی 1901ء کی بیعت اور زیارت بھی ہے) کہ بیعت کے بعد چند دن قادیان رہا اور پھر حضور سے اجازت حاصل کر کے واپس لا ہور آ گیا اور صوفی احمد دین صاحب ڈوری باف نے احمد یہ جماعت کے احباب سے ملاقات کرائی۔کچھ عرصہ کے بعد ایک صاحب نے محبت سے فرمایا ( کسی احمدی نے کہا ) کہ پھر محمد صاحب قادیان آگئے ہیں۔کہتے ہیں اس بات کوسن کر مجھے حیرانی ہوئی نئی نئی بیعت ہوئی ہوئی تھی۔اور دعا کی کہ یا الہی ! اس جماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ آگئے ہیں اور مرزا صاحب محمد کیسے ہو سکتے ہیں؟ میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کھڑے ہیں اور آسمان سے ایک فرشتے نے اتر کر مجھ سے پوچھا کہ یہ کون ہیں؟ کہتے ہیں میں نے کہا کہ یہ مرزا صاحب ہیں۔پھر میں نے دیکھا کہ آسمان سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نورا ترا اور وہ نور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دماغ میں داخل ہوا۔پھر تمام جسم میں سرایت کر گیا اور حضور کا چہرہ اُس نور سے پر نور ہو گیا۔پھر اُس فرشتے نے کہا کہ یہ کون ہیں؟ میں نے کہا پہلے تو مرزا صاحب تھے اب واقعی محمد ہو گئے ہیں صلی اللہ علیہ وسلم۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ (غیر مطبوعہ ) جلد 7 صفحہ 176 روایت حضرت حکیم عطاء محمد صاحب) تو یہی اعتراض ہے نہ۔اصل میں تو یہ نور محمد ہی ہے جس کو پھیلانے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے ہیں۔حضرت شیخ محمد افضل صاحب فرماتے ہیں۔(1905ء کی ان کی بیعت ہے) کہ جس وقت خاکسار کی عمر 12 سال کی تھی اور گو ہمارے خاندان میں میرے تایا حکیم شیخ عباداللہ صاحب اور میرے تایا زاد بھائی شیخ کرم الہی صاحب حضرت صاحب سے بیعت تھے مگر خادم نے نہ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا تھا ( یعنی انہوں نے خود نہ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو دیکھا تھا اور نہ ہی حضور کا فوٹو دیکھا تھا۔خواب دیکھا کہ میرے جسم کی تمام جان نکل گئی ہے مگر دماغ میں سمجھنے کی اور آنکھوں میں دیکھنے کی طاقت باقی ہے۔میرے سامنے ایک بزرگ بیٹھے ہیں اور اُن کے پیچھے گھٹنوں تک قدم مبارک دکھائی دیتے ہیں۔میرے دل میں ڈالا گیا یہ بزرگ جو بیٹھے تیری طرف دیکھ رہے ہیں مرزا صاحب ہیں اور پچھلی طرف جو قدم مبارک نظر آتے ہیں ، رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہیں۔میری آنکھ کھل گئی۔صبح میں نے مرتضیٰ خان ولد مولوی عبد اللہ خان صاحب جو ان دنوں لاہوری جماعت میں شامل ہیں ( یعنی بعد میں غیر مبائع میں شامل ہو گئے تھے ) اُس کو یہ خواب بتائی اور تعبیر دریافت کی۔تو انہوں نے فرمایا کہ تم کو مرزا صاحب کی