خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 702
خطبات مسرور جلد دہم 702 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 9 نومبر 2012 ء مالی قربانی کا معیار بہت بڑھ رہا ہے گو مرکز وہاں کافی خرچ کرتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ خود بھی اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب قربانی کرنے والوں کے اموال ونفوس میں بے انتہا برکت عطا فرمائے۔اللہ کرے کہ امراء اور امیر جماعتیں جو ہیں ، وہ اپنے کمزور بھائیوں اور چھوٹی جماعتوں کو ہمیشہ اپنے ساتھ آگے بڑھانے اور جماعتی ترقی کی روح کو قائم رکھنے والے ہوں تا کہ اسلام کی حقیقی تعلیم دنیا میں جاری ہو کیونکہ ہم سب اکٹھے آگے قدم بڑھائیں گے تو تبھی دنیا میں اسلام کا تیقی پیغام پہنچا سکتے ہیں۔اللہ کرے کہ مسلم امہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشقِ صادق کو پہچانے والی ہوتا کہ دنیا میں حقیقی بھائی چارے اور محبت کی فضا قائم ہو جائے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا تمام دنیا پر لہرانے لگے۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 30 نومبر تا 6 دسمبر 2012 جلد 19 شماره 48 صفحه 5 تا 9)