خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 700
خطبات مسرور جلد دہم 700 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 نومبر 2012ء اُس وقت تک امید سے نہ تھیں۔چند روز بعد انہوں نے تحریک جدید اور وقف جدید کے لئے دونوں بچوں کے نام چندہ کی رسیدیں کٹوادیں جس میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا تھا۔خدا تعالیٰ نے اُن کی اس قربانی کا صلہ اس طرح دیا کہ چند ہفتوں کے بعد انہیں پتہ چلا کہ ان کی اہلیہ امید سے ہیں اور اُن کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوں گے۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے انہیں صحت مند جڑواں بچوں سے نوازا اور میاں بیوی کا پختہ ایمان ہے کہ ان کو اللہ تعالیٰ نے جڑواں بچوں سے اس لئے نوازا کہ انہوں نے بچوں کا چندہ ادا کیا تھا۔انڈیا کی ایک رپورٹ ہے کہ وہاں کی کو ئمبٹور جماعت کے صدر لکھتے ہیں کہ تحریک جدید کے چندہ میں اپنی استطاعت سے بڑھ کر اضافہ کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے خاکسار کو اپنی معجزانہ قدرت کے دو ایمان افروز نظارے دکھائے۔میں اللہ تعالیٰ کے حضور اس وعدہ کی بروقت ادائیگی کے لئے مسلسل دعاؤں میں مصروف تھا کہ اچانک ایک شخص میری دکان میں آیا اور میرے پاس جو سامان تھا اُس نے اُسے اصل قیمت سے بھی کہیں زیادہ قیمت پر خرید لیا جس کے نتیجے میں مجھے اُسی وقت اپنا وعدہ پورا کرنے کی توفیق مل گئی۔پھر کہتے ہیں اسی دوران ہمارے علاقے کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی جس میں خاکسار کا مال بھی کافی مقدار میں رکھا ہوا تھا۔خاکسار دعا کرتے ہوئے وہاں پہنچا تو یہ دیکھ کر حیرت کی انتہا نہ رہی کہ جہاں دوسرے بیوپاریوں کا سارا سامان جل کر راکھ ہو چکا تھا وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے میرا مال بالکل محفوظ رہا۔آگ اتنی شدید تھی کہ گودام کے لوہے کی چھت بھی پگھل گئی تھی۔یہ علاقہ متعصب مسلمانوں کا گڑھ ہے جو ہمیشہ ہماری مخالفت پر کمر بستہ رہتے ہیں لیکن اس واقعہ کے بعد وہ سب خاکسار کی بہت عزت کرنے لگے ہیں۔یہ محض چندہ دینے کے افضال ہیں۔میں جب بھی ان واقعات کو یاد کرتا ہوں میرا دل شکریہ سے لبریز ہو جاتا ہے۔پھر انسپکٹر تحریک جدید احسن بشیر الدین صاحب ہیں۔وہ لکھتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کا وارتی لکشد یپ پہنچا۔وہاں کے امیر صاحب کی زیر صدارت منعقدہ ایک تربیتی جلسہ میں خاکسار نے تحریک جدید کی فضیلت و اہمیت اور اس کی برکات کے موضوع پر تقریر کی۔جلسہ کے بعد تمام احباب نے اپنے وعدے خاطر خواہ اضافہ کے ساتھ نوٹ کروائے۔اس جلسہ میں پردہ کی رعائت سے مستورات بھی موجود تھیں۔کہتے ہیں دوسرے دن وہاں سے چل کے دوسرے شہر پہنچا تو امیر صاحب ” کا وارتی“ نے بذریعہ فون بتایا کہ ایک احمدی خاتون محترمہ بی بی صاحبہ نے شکایت کی ہے کہ مردوں سے تو تحریک جدید کے وعدے لئے گئے ہیں ہم مستورات کو محروم رکھا گیا ہے۔مجھے آج چندہ تحریک جدید کی اہمیت کا احساس ہوا ہے۔