خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 693
خطبات مسرور جلد و هم 693 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 نومبر 2012 ء کیوں خرچ کریں، انہیں جواب دینا پڑے گا۔پس چاہے یہ سوال اکا دُکا ہی اُٹھا ئیں یا اُن کی طرف سے اُٹھ رہے ہوں، اُس روح کے خلاف ہیں جس کی تعلیم ایک احمدی کو دی گئی ہے جو خدا تعالیٰ ہم سے چاہتا ہے۔مرکز کے خرچوں کا میں نے ذکر کیا ہے، ان کا مختصر خاکہ بھی میں آج آپ کے سامنے پیش کر دیتا ہوں تا کہ آپ کو علم ہو کہ دنیا کی ہر جماعت اپنے آپ کو اپنے وسائل سے نہیں سنبھال رہی بلکہ بہت سا خرچ مرکز کی گرانٹ کی صورت میں دنیا کو دیا جاتا ہے اور وہ انہیں رقموں سے دیا جاتا ہے جو مرکز کا حصہ بن کر آتی ہیں۔مثلاً افریقہ اور دیگر غیرخود کفیل ممالک جو ہیں، یہ اڑسٹھ (68) ممالک ہیں جس میں افریقہ کے ستائیس ممالک، یورپ کے اٹھارہ ممالک، ایشیا اور مشرق بعید کے پندرہ ممالک، جنوبی امریکہ کے چھ ممالک اور شمالی امریکہ کے دو ممالک شامل ہیں۔اور اس سال ایک بڑی رقم صرف وہاں کی مساجد اور مشن ہاؤسوں کی تعمیر پر خرچ بھی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ کلینکس، سکولز ، ریڈیو اور ٹی وی پروگرامز پر کوئی تقریبا تین ملین پاؤنڈ خرچ ہو گا۔پھر اس کے علاوہ بھی معمول سے ہٹ کے بہت بڑے تعمیری پراجیکٹس بعض جگہ چل رہے ہیں اور جہاں ہمارے مشنز ہیں، مثلاً افریقہ میں جہاں گرانٹ جاتی ہے، وہاں پینتیس ممالک میں ایک سو اٹھہتر (178) مرکزی مبلغین ہیں ، دس سو اٹھہتر (1078) مقامی معلمین ہیں۔ان کے خرچ کا کافی بڑا حصہ جو ہے مرکز پورا کرتا ہے۔اس کے علاوہ اکیالیس (41) ممالک میں مرکز سے گرانٹ جاتی ہے۔ان میں بھی ہمارے مبلغین کی تعداد دو سو تینتالیس (243) ہے اور مقامی معلمین کی تعدا د نو سو اٹھائیس (928) ہے۔پھر مساجد زیر تعمیر ہیں۔آئر لینڈ میں مسجد تعمیر ہو رہی ہے۔اس میں گوآئر لینڈ کی جماعت نے کافی بڑی کنٹری بیوشن (Contribution) کی ہے لیکن کچھ نہ کچھ حصہ تقریبا نصف کے قریب مرکز کو بھی دینا پڑا۔سپین میں ویلنسیا میں مسجد بن رہی ہے۔وہاں تقریباً اسی فیصد مرکز خرچ کر رہا ہے۔یوگنڈا میں کمپالہ کی مسجد میں توسیع ہو رہی ہے، وہ تقریباً سارا مرکز خرچ کر رہا ہے۔آئیوری کوسٹ میں مرکزی مسجد کی تعمیر ہو رہی ہے۔پھر افریقہ کے انیس (19) مختلف ممالک ہیں جن میں ننانوے (99) مساجد تعمیر ہوئی ہیں اور چھیالیس (46) مشن ہاؤس تعمیر ہوئے۔اور ان ننانوے (99) میں سے پینسٹھ (65) مساجد کا خرچ مرکز نے دیا ہے۔اسی طرح مشن ہاؤسز کا خرچ دیا۔اس کے علاوہ دوسرے ممالک ہیں جن میں چھبیس (26) مساجد کی تعمیر ہوئی۔ستر (70) مشن ہاؤسز کا قیام عمل میں آیا۔ان میں سے تقریباً بنگلہ دیش میں دو (2)، انڈیا میں چالیس (40) ، فلپائن ایک ، نیپال تین (3 ) ، گوئٹے مالا اور مارشل آئی لینڈ وغیرہ میں مرکز نے خرچ کیا۔پھر طلباء کے لئے جو ٹیلنٹڈ (Talented) سٹوڈنٹ ہیں اُن کے لئے تقریباً