خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 691
خطبات مسرور جلد و هم 691 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 نومبر 2012ء نیکی میں آگے بڑھنے کا جذبہ اور قربانی کی روح کو دیکھ کر بعض دفعہ ہمیں بھی یہ حیرت ہوتی ہے، میں بھی حیرت میں ڈوبتا ہوں کہ کیسے کیسے قربانیاں کرنے والے لوگ ہیں اور یہ نیکیاں بجالانے والے لوگ ہیں اور استقلال کے ساتھ اس پر قائم رہنے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایسے مخلصین عطا فرمائے ہیں ، آپ کی جماعت کو عطا فرمائے ہیں جو مستقل مزاجی سے یہ قربانیاں کرتے چلے جا رہے ہیں، جنہوں نے فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ کی حقیقت کو سمجھا ہے۔فَاسْتَبِقُوا کا مطلب ہے مسلسل آگے بڑھتے چلے جانا۔استباق کا مطلب ہے مستقل آگے بڑھتے چلے جانا اور اس کے لئے کوشش کرتے چلے جانا۔(لسان العرب زیر ماده سبق) یہ استباق ، یہ آگے بڑھنا ہمیں افراد جماعت میں مختلف نیکیوں کی صورت میں نظر آتا ہے جن میں سے ایک نیکی ، جیسا کہ میں نے کہا، مالی قربانی بھی ہے۔ہر سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت اس مقصد کے لئے قربانی کرتی ہے۔ان میں نئے شامل ہونے والے احمدی بھی ہیں اور پرانے احمدی بھی ہیں۔غریب بھی ہیں ، اوسط درجے کے لوگ بھی ہیں اور مقابلہ امیر بھی ہیں۔جس کو بھی مالی قربانی کی اہمیت کا احساس دلا دیا گیا وہ اس نیکی میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے۔اگر کمی ہے تو احساس دلانے والوں کی طرف سے کمی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے افراد جماعت کے اخلاص و وفا میں کوئی کمی نہیں۔افراد جماعت کی اکثریت جیسا کہ میں نے کہا کم آمدنی والوں کی ہے، اس لئے قربانی کرنے والوں کی اکثریت بھی انہی میں سے ہے جو اپنی بہت سی خواہشات کو قربان کر کے مالی قربانی میں حصہ لیتے ہیں۔بیشک بعض صاحب حیثیت مالی کشائش رکھنے والے بھی ہیں جو بڑی بڑی قربانی کرتے ہیں لیکن کم آمدنی والوں کے مقابلے میں اُن کی قربانی کی نسبت یعنی بلحاظ معیار قربانی اور بلحاظ تعداد بھی بہت کم ہے۔اس وقت مغربی ممالک میں رہنے والے احمدیوں کو اللہ تعالیٰ نے بہت نوازا ہے یا کہہ سکتے ہیں کہ اچھی خاصی اکثریت کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے پہلے سے بہت بہتر حالت میں کر دیا ہے، بہت کچھ انہیں عطا فرمایا ہے۔ان لوگوں کو صرف اپنی قربانی کو ہی نہیں دیکھنا چاہئے یا اپنی قربانی کی رقم پر ہی راضی نہیں ہو جانا چاہئے بلکہ یہ دیکھنا چاہئے کہ جو قربانی انہوں نے ایک سال میں دی ہے، اگلے سال میں ان کا وہ قدم آگے بڑھا ہے کہ نہیں۔اگر نہیں بڑھا اور وہیں کھڑا ہے تو پھر فکر کرنے کی ضرورت ہے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ عموماً احمدی مسابقت کی روح کو سمجھتا ہے اور اس کے لئے کوشش کرتا ہے۔جماعت میں علاوہ مستقل چندوں کے تحریکات بھی ہوتی رہتی ہیں۔اس کے لئے بھی جماعت کے افراد بہت قربانی کرتے ہیں۔بعض تحریکات کسی جگہ کی لوکل جماعت کی