خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 534 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 534

خطبات مسرور جلد دہم 534 36 خطبه جمعه فرموده مورخہ 7 ستمبر 2012 ء خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 7 ستمبر 2012 ء بمطابق 7 رتبوک 1391 ہجری شمسی بمقام حدیقۃ المہدی۔آلٹن ہیمپشائر تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ برطانیہ کا جلسہ سالانہ شروع ہورہا ہے۔گور سما یہ شام کو شروع ہو گا لیکن حقیقت میں تو یہ جمعہ جلسہ کا ہی حصہ ہے اور یہی افتتاح ہوتا ہے۔پس اس حوالے سے ہی میں چند باتیں کہوں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسہ کے قیام کا بنیادی مقصد یہ بیان فرمایا ہے کہ ایسی جماعت تیار ہو جو خدا تعالیٰ کی معرفت میں ترقی کرنے والی ہو۔خدا تعالیٰ کا خوف اُن میں پیدا ہو۔زُہد اور تقویٰ اُن میں پیدا ہو۔خدا ترسی کی عادت اُن میں پیدا ہو۔آپس کا محبت اور پیار اُن میں پیدا ہو۔وہ نرم دلی اور باہم محبت کا اعلیٰ معیار حاصل کرنے والے ہوں۔بھائی چارے کی مثال بن کر رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ کا نمونہ بن جائیں۔انکسار، عاجزی اُن کا شیوہ ہو۔سچائی کے ایسے اعلیٰ معیار قائم ہوں جس کی مثال نہ مل سکے۔اسلام کا پیغام دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کے لئے اُن کے دل میں ایک تڑپ ہو جس کے لئے جان، مال، وقت اور عزت کی قربانی کے لئے ہر وقت تیار ہوں۔(ماخوذ از شهادة القرآن روحانی خزائن جلد 6 صفحه 394) پس ہم جو آج یہاں جمع ہوئے ہیں۔ہر ایک کو اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے کہ سفر کی مشکلات برداشت کر کے ہم یہاں جمع ہوئے ہیں۔بیشک آج اس زمانے میں سفر کی سہولتیں مہیا ہیں لیکن مزاج بھی ویسے ہی بن چکے ہیں۔اس لئے راستے کی مشکلات، سفر کی مشکلات بہر حال سفر کا ایک احساس دلاتی ہیں۔سفر کی مشکلات کی نوعیت گو بدل گئی ہے لیکن سفر بہر حال سفر ہی ہے۔پس جو لوگ جلسہ میں شمولیت کے لئے آئے ہیں، انہیں ان باتوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی