خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 488 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 488

خطبات مسرور جلد دہم 488 33 خطبه جمعه فرموده مورخه 17 اگست 2012 ء خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا سرور احمد خليفة السح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 17 اگست 2012 ء بمطابق 17 رظہور 1391 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن - لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات کی تلاوت فرمائی: لَقَد كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللهَ كَثِيرًا (الاحزاب: 22) ط قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ * وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (آل عمران (32) ان آیات کا ترجمہ یہ ہے۔پہلی آیت سورۃ احزاب کی ہے کہ یقینا تمہارے لئے اللہ کے رسول میں نیک نمونہ ہے ہر اس شخص کے لئے جو اللہ اور یوم آخرت کی امید رکھتا ہے اور کثرت سے اللہ کو یاد کرتا ہے۔دوسری آیت آل عمران کی ہے۔اس کا ترجمہ یہ ہے کہ تو کہہ دے اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو۔اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا۔اور اللہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضلوں، احسانوں اور انعاموں کا وارث بننے کے لئے ہمیں بتایا کہ میر اعبد بنو۔میرے وہ بندے بنو جو میرے حکموں پر چلتے ہیں۔گزشتہ خطبہ میں یہی ذکر ہورہا تھا کہ خدا تعالیٰ کے حکموں پر چلنا ایک انسان کو حقیقی عبدیت کے زمرہ میں شامل کرتا ہے اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے بیشمار احکام اتارے ہیں جن پر چلنے کی انسان کو کوشش کرنی چاہئے تا کہ اللہ تعالیٰ کے حکم فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا لي (البقرة: 187) ( کہ پس چاہئے کہ وہ میری بات پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں ) کا مصداق بن کر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا وارث ایک مومن بن سکے۔اللہ تعالیٰ کا حقیقی عبد بنے۔اللہ تعالیٰ کی