خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 464 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 464

خطبات مسرور جلد دہم 464 31 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 3 اگست 2012 ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرز اسروراحمد خلیفہ امسح الخامس ایدہ الہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 3 اگست 2012 ء بمطابق 3 رظہور 1391 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح۔مورڈن - لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات کی تلاوت فرمائی: إنَّ الَّذِينَ هُمْ مِّنْ خَشْيَةِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ وَالَّذِينَ هُمْ بِأَيْتِ رَبِّهِمُ يُؤْمِنُونَ وَالَّذِينَ هُمْ بِرَبِّهِمْ لَا يُشْرِكُونَ وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا أَتَوْا وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَنَّهُمْ إلى تهِمُ رَجِعُوْنَ - أُولَئِكَ يُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَهُمْ لَهَا سَبِقُونَ۔(المومنون: 58 تا 62) جَزَاؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنَّتُ عَدْنٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهرُ خَلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا رضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ذَلِكَ لِمَنْ خَشِيَ رَبِّه۔(البينة: 9) ان آیات کا ترجمہ یہ ہے کہ یقیناً وہ لوگ جو اپنے رب کے رعب سے ڈرنے والے ہیں۔اور وہ لوگ جو اپنے رب کی آیات پر ایمان لاتے ہیں۔اور وہ لوگ جو اپنے رب کے ساتھ شریک نہیں ٹھہراتے۔اور وہ لوگ کہ جو بھی وہ دیتے ہیں اس حال میں دیتے ہیں کہ ان کے دل اس خیال سے ڈرتے رہتے ہیں کہ وہ یقیناً اپنے رب کے پاس لوٹ کر جانے والے ہیں۔یہی وہ لوگ ہیں جو بھلائیوں میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور وہ ان میں سبقت لے جانے والے ہیں۔یہ سورۃ المومنون کی آیات ہیں۔اگلی آیت سورۃ البيئة کی ہے۔اس کا ترجمہ یہ ہے۔ان کی جزا ان کے رب کے پاس ہمیشہ کی جنتیں ہیں جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔وہ ابد الآباد تک ان میں رہنے والے ہوں گے۔اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہو گئے۔یہ اس کے لئے ہے جو اپنے رب سے خائف ہے۔