خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 34 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 34

خطبات مسر در جلد دہم 34 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 جنوری 2012ء وہ لوگ جو دُور ہیں، وہ قابل مواخذہ نہیں لیکن تم ضرور ہو۔اگر تم میں اور اُن میں کوئی ایمانی زیادتی نہیں، تو تم میں اور ان میں کیا فرق ہوا۔( ملفوظات جلد 1 صفحہ 28 ایڈیشن 2003 ،مطبوعہ ربوہ ) پس ہمیں اس بات پر خوش نہیں ہو جانا چاہئے کہ ہم نے زمانے کے امام کو مان لیا بلکہ اب اپنی حالتوں کی طرف پہلے سے زیادہ نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ورنہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ تمہارا مؤاخذہ ہوگا، تم پوچھے جاؤ گے۔پس ہمیں اس بات کی بہت فکر کرنی چاہئے کہ اپنی اصلاح کی طرف توجہ دیں۔کسی کا دینی علم حاصل کر لینا اُسے مؤاخذہ سے بچا نہیں سکتا، اگر عمل اُس کے مطابق نہیں ہے۔کسی کا جماعتی خدمت پر مامور ہونا، کوئی عہدہ مل جانا اسے مؤاخذہ سے بچا نہیں سکتا اگراس کے عمل اللہ تعالیٰ کی بتائی ہوئی تعلیم کے مطابق نہیں ہیں۔کسی کا کسی خاندان کا فرد ہونا، بزرگوں کی خدمات اُس کو مؤاخذہ سے بچانہیں سکتیں، اگر عمل اُس کے مطابق نہ ہوں جس کی اللہ تعالیٰ نے تعلیم دی ہے۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک اور جگہ بھی بڑا واضح فرمایا ہے کہ صرف بیعت کر لینے سے تم متبعین کے جو انعامات ہیں اُن کے وارث نہیں بن جاتے۔آپ فرماتے ہیں کہ : یقیناً سمجھو کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ لوگ پیارے نہیں ہیں جن کی پوشاکیں عمدہ ہوں اور وہ بڑے دولت مند اور خوش خور ہوں بلکہ خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ پیارے ہیں جو دین کو دنیا پر مقدم کر لیتے ہیں اور خالص خدا ہی کے لیے ہو جاتے ہیں۔“ پھر آپ فرماتے ہیں کہ: دد منجملہ اس کے وعدوں کے ایک یہ بھی ہے، جو فرمایا وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ ، ثُمَّ إِلَى مَرْجِعُكُمْ فَأَحْكُمُ بَيْنَكُمْ فِيمَا كُنْتُمْ فِيْهِ تختلفُونَ (آل عمران:56 ( یعنی جو تیرے پیرو ہیں انہیں ان لوگوں پر جو کافر ہیں یا منکر ہیں اُن پر قیامت تک بالا دست رکھوں گا، فوقیت دوں گا۔فرمایا کہ یہ تو سچ ہے کہ وہ میرے متبعین کو میرے منکروں اور میرے مخالفوں پر غلبہ دے گا۔لیکن غور طلب بات یہ ہے کہ متبعین میں سے ہر شخص محض میرے ہاتھ پر بیعت کرنے سے داخل نہیں ہو سکتا جب تک اپنے اندر وہ اتباع کی پوری کیفیت پیدا نہیں کرتا متبعین میں داخل نہیں ہو سکتا۔“ ( ملفوظات جلد 4 صفحہ 596 ایڈ یشن 2003ء مطبوعہ ربوہ ) پس ہمیں بہت غور کرنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ نے جو فرمایا ہے مومن کی تعریف فرمائی ہے که وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرُتِ (آل عمران: 115)۔