خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page iv
اور روحانی بھوک و پیاس کو مٹانے کے لئے شامل ہیں، انفاق فی سبیل اللہ ، وقف جدید اور تحریک جدید کی عظیم الشان عالمگیر تحریکات کے پھل، ایم ٹی اے کی برکات اور اہمیت ، مغرب کے کچھ ناعاقبت اندیش ذہنوں کی اسلام مخالف مہم اور توہین رسالت مآب صلی شام کے جواب میں تمام دنیا میں بسنے والے لاکھوں کروڑوں احمدیوں کو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے ، اسوہ رسول صلی پیام اپنانے اور آپ کی خوبصورت سیرت کو دنیا بھر میں کثرت سے پھیلانے کی تحریک ، دعاؤں اور خاص طور پر پاکستان کے لئے دعا کی تحریک، اپنی نمازوں اور عبادات میں حسن پیدا کرنے تلاوت قرآن کریم اور اپنے نفس کی اصلاح اور اپنے اندر نیک تبدیلیاں پیدا کرنے ، بنی نوع انسان سے محبت کرنے اور ان کے حقوق ادا کرنے ، دعوت الی اللہ کرنے ، آپس میں بھائی چارے کی فضا پیدا کرنے ،میاں بیوی کے حقوق ادا کر نے اپنی اولادوں کی نیک تربیت کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے نیز راہ مولی میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور نمایاں خدمت کاروں کا ذکر خیر بھی ان خطبات میں موجود ہے۔ناشر