خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 368 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 368

خطبات مسرور جلد و هم 368 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 8 جون 2012ء جلسہ کہلاتا ہے۔تو اسی طرح ان کو بھی اور تمام ملکوں کی جو جلسہ کی انتظامیہ ہے، ان کو بھی گہرائی میں جا کر ان باتوں کو اپنے سامنے رکھنا چاہئے۔یہ نہ سمجھیں کہ ایک ملک میں یہ واقعہ ہو گیا اور ہمارے ساتھ نہیں ہے۔ہر جگہ جہاں جہاں جس جس شعبہ میں کمزوریاں اور کمیاں ہیں، وہاں پوری ہونی چاہئیں تا کہ جلسہ کے نیک اثرات جو ہیں وہ ہر جگہ قائم رہیں۔خواتین کے ضمن میں بھی بتا دوں کہ عمومی طور پر مین ہال (Main Hall) میں تو خاموشی تھی لیکن بچوں کے ہال میں یہی رپورٹ ملتی رہی جس کا میں نے وہاں ذکر بھی کیا تھا کہ بچوں کے شور کے بہانے عورتیں خود بھی زیادہ بولنے لگ جاتی ہیں جو نہیں ہونا چاہئے۔آئندہ سے اس کی احتیاط ہونی چاہئے۔بہر حال ان سب کے باوجود جیسا کہ میں نے شروع میں کہا تھا کہ جلسہ عمومی طور بہت اچھا تھا۔پروگرام بھی بڑے اچھے ہوئے۔تقریریں بھی اچھی ہوئیں۔لوگوں کا جوش و جذ بہ بھی اچھا تھا۔اللہ تعالیٰ اس کی برکات بھی ہمیشہ قائم رکھے۔سب شامل ہونے والوں کو اُن کا رکنان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہئے جنہوں نے اُن کی خاطر ڈیوٹیاں دیں، وقت دیا، محنت کی۔اللہ تعالیٰ اُن سب کو جزا دے اور کارکنان اور کارکنات کو بھی خدا تعالیٰ کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمانوں کی خدمت کا موقع دیا۔اللہ تعالیٰ ان سب کو ہمیشہ اور ہر احمدی کو ہمیشہ ایک دوسرے کی ہمدردی اور خدمت کے جذبے سے سرشار رکھے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 29 جون تا 5 جولائی 2012 جلد 19 شمارہ 26 صفحہ 5 تا 9)