خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 316 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 316

خطبات مسرور جلد دہم 316 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 مئی 2012ء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمائی ہے، تو ہمارے نمونے جو ہیں یہی ہماری تبلیغ کے راستے کھولنے کا باعث بن جائیں گے۔بہر حال یہ توجہ کی بات ہے، اگر تو جہ ہوگی تو انشاء اللہ تعالی، اللہ تعالی بھی حالات بدلے گا۔پس تبلیغ کے راستوں کو تلاش کرنے کے لئے بھی تقویٰ ہی شرط ہے جس پر چلنے کی ہر احمدی کو ضرورت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آکر ہم نے اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کرنے کا جو عہد کیا ہے اُس کو سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔اس کو ہمیشہ یادرکھنے کی ضرورت ہے۔ہمارے عمل، ہماری کوششیں، ہماری دعائیں ہی دنیا کو راستہ دکھانے کا باعث بن سکتی ہیں ورنہ آج اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کے علاوہ کوئی اور جماعت نہیں ہے جو حقیقی اسلام دنیا کے سامنے پیش کر سکے۔پس اس جلسے میں آکر ہر احمدی کو اپنے ان تین دنوں میں جائزے لینے کی طرف جہاں توجہ کی ضرورت ہے وہاں اس عہد کی بھی ضرورت ہے کہ ہم نے آئندہ سے خدا تعالیٰ کا حق ادا کرنے کی بھی بھر پور کوشش کرنی ہے، اپنے بھائیوں کا حق ادا کرنے کی بھی بھر پور کوشش کرنی ہے اور معاشرے کا حق ادا کرنے کی بھی بھر پور کوشش کرنی ہے اور اس ملک کا حق ادا کرنے کی بھی بھر پور کوشش کرنی ہے جنہوں نے ہمیں آزادی سے رہنے کے مواقع مہیا فرمائے۔اور یہ حق تبلیغ کے ذریعے سے ادا ہو سکتا ہے۔یہ حق اسلام کا خوبصورت پیغام پہنچانے کے ذریعے سے ادا ہو سکتا ہے۔یہ حق اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں دور کر کے ادا کیا جا سکتا ہے۔پس تمام مرد، عورتیں، جوان، بوڑھے اس حق کو ادا کرنے کی کوشش کریں تبھی اس طرف توجہ پیدا ہوگی اور تبھی انقلاب آئے گا۔دعاؤں میں لگیں، اللہ تعالیٰ دعاؤں کی وجہ سے نشانات دکھاتا ہے۔بہت سے کام جو انسان نہیں کر سکتا، جو عمومی تبلیغ کا طریق ہے، اُس سے نہیں ہوتے۔تو اللہ تعالیٰ کے حضور ہم جھکیں، ایک ہو کر دعائیں کریں تو اللہ تعالیٰ خود نشانات بھی دکھاتا ہے اور وہ نشانات ہی انقلاب کا باعث بھی بنتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔ان دنوں میں خدا تعالیٰ جلسہ میں شامل ہونے والے ہر شخص کو یہ توفیق عطا فرمائے کہ وہ اپنی زندگی ، اپنے یہ دن، اپنا وقت دعاؤں میں گزارنے والا ہو۔اللہ تعالیٰ سب کو پاک تبدیلیاں پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔جمعہ کے بعد میں ایک جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا جو ہمارے بہت پرانے اور مخلص کارکن مکرم ناصر احمد صاحب جو سابق محاسب اور افسر پراویڈنٹ فنڈ تھے،صدر انجمن احمد یہ پاکستان کا ہے۔13 مئی