خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 304 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 304

خطبات مسرور جلد دہم 304 20 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 مئی 2012ء خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسروراحمد خلیفہ امسح الخامس اید اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 18 مئی 2012 ء بمطابق 18 ہجرت 1391 ہجری شمسی بمقام نسپیٹ۔ہالینڈ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ہالینڈ کا جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایک مرتبہ پھر مجھے تو فیق عطا فرمائی کہ یہاں ہالینڈ کے جلسے میں شامل ہوں۔یہ جلسہ اصل پروگرام کے مطابق تو اگلے ہفتے ہونا تھا لیکن پھر میری شمولیت کی خواہش کی وجہ سے میرے پروگرام کو دیکھتے ہوئے ہالینڈ کی جماعت نے ایک ہفتہ پہلے کا پروگرام بنالیا اور بڑے مختصر نوٹس(Notice) پر یہ پروگرام بنایا۔بیشک ہالینڈ چھوٹا ملک ہے اور جماعت بھی چھوٹی ہے اور بڑی جلدی اطلاعیں بھی ہوسکتی ہیں لیکن پھر بھی اس پروگرام میں تبدیلی آپ لوگوں نے بڑی خوش دلی سے کی اور بڑی آسانی سے کر دی۔جگہ کا مسئلہ تھا۔یہ جگہ کافی تنگ ہے۔ہال جو کرائے پر لئے ہوئے تھے وہ ان تاریخوں پرمل نہیں رہے تھے لیکن بہر حال اچھا انتظام ہو گیا ہے۔لیکن بعض عملی دقتیں اور مسائل بھی پیدا ہوئے ہوں گے یا ہوسکتا ہے کہ پیدا ہوں جس میں آپ لوگوں کو کسی معمولی تکلیف سے گزرنا پڑے۔تو اگر ایسی صورت ہو تو ان تکلیفوں کو برداشت کریں۔اول تو مجھے امید ہے کہ ماشاء اللہ کام کرنے والے کارکنان ہر طرح آرام پہنچانے کی اپنی بھر پور کوشش کرتے ہیں اور اب دنیا میں چاہے چھوٹی جماعتیں ہوں یا بڑی جماعتیں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے جلسہ سالانہ اور بڑے اجتماعات کے تمام انتظامات سنبھالنے کے لئے ہر جگہ بے غرض اور بے نفس کارکنان کی ٹیمیں تیار ہو چکی ہیں جو خوشی سے مہمانوں کی ہر طرح خدمت کے لئے ہر وقت مستعد رہتے ہیں۔اور جو مہمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہوں آپ کے جاری نظام کے بلانے پر آنے والے مہمان ہوں، اُن کی خدمت تو خاص طور پر بڑے بے نفس ہو کر ہمارے کارکنان کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ تمام