خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 240
خطبات مسرور جلد و هم 240 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 اپریل 2012 ء کی رضاعی بہن تھیں۔ان کے ایک بیٹے منور احمد صاحب ہیں جو صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب کے داماد ہیں اور ایک بیٹے ڈاکٹر سید مظفر احمد صاحب یہیں اسکنتھو رپ میں ڈاکٹر ہیں۔ایک امریکہ میں ہیں۔اسی طرح ان کے باقی بچے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔مغفرت کا سلوک فرمائے۔ان کے بچوں کو بھی جماعت سے وابستہ رکھے اور نسلوں کو بھی خدمت کی توفیق دے۔خود بھی یہ بائیس سال اپنے حلقہ ڈیفنس لاہور میں صدر رہے ہیں۔انہوں نے جماعت کی خدمت کی ہے اور بڑی محنت سے انہوں نے وہاں گیسٹ ہاؤس کا ایک کمپلیکس خود نگرانی میں اور کم خرچ میں تعمیر کروایا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرماتا رہے۔ان کا جنازہ غائب ہے جو حاضر جنازے کے ساتھ ہی پڑھا جائے گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 4 مئی تا 10 مئی 2012 جلد 19 شماره 19 صفحہ 5 تا9)