خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 210 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 210

خطبات مسرور جلد دہم 210 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 اپریل 2012ء پاکستان میں خاص طور پر اور اُن کے اثر کے تحت بعض دوسرے ممالک میں ملاں اور حکومت سمجھتے ہیں کہ احمدیوں کے خلاف قانون بنا کر ، اُن کو شہری حقوق سے محروم کر کے ، اُن کے لئے حقوق انسانی کے ہر قانون کو پس پشت ڈال کر، اُن کو دہشتگردی کا نشانہ بنا کر ، احمدیوں کو قتل کرنے کی ہر ایک کو کھلی چھٹی دے کر یہ لوگ احمدیت کو ختم کر دیں گے۔لیکن یہ ان کی بھول ہے۔احمدیت خدا تعالیٰ کے ہاتھ کا لگایا ہوا وہ پودا ہے جس کو کوئی انسانی کوشش ختم نہیں کر سکتی۔جس کے پھلنے پھولنے کی خدا تعالیٰ نے خوشخبری دی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام ہے کہ بُشرى لَكَ أَحْمَدِيْ أَنْتَ مُرَادِيْ وَمَعِي غَرَسْتُ لَكَ قُدرتي بِيَدِنی کہ اے میرے احمد ! تجھے بشارت ہو۔تو میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے۔میں نے اپنے ہاتھ سے تیرا درخت لگایا ہے۔( تذکرہ صفحہ نمبر 315 ایڈیشن چہارم 2004 ء مطبوعہ ربوہ ) پس یہ جماعت کو ختم کرنے کی انسانی کوششیں تو بیشک ہیں اور رہیں گی لیکن ان کوششوں سے جماعت احمد یہ ختم نہیں ہو سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جب یہ الہام ہوا اُس وقت آپ کے اردگرد چند ایک لوگ تھے جنہوں نے آپ کی بیعت کا شرف حاصل کیا تھا۔آج اللہ تعالیٰ کے وعدے کو پورا ہوتے ہوئے ہم کس شان سے دیکھ رہے ہیں کہ جماعت احمد یہ دنیا کے دوصد ممالک تک پھیل چکی ہے۔مخلصین کی ایسی جماعتیں قائم ہو چکی ہیں کہ جن کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔کیا اُس ابتدائی زمانے سے لے کر آج تک کی ترقی ، با وجود مخالفین کی تمام تر کوششوں کے جن میں حکومتوں کا بھی کردار ہے، انسانی کوششوں سے ہو سکتی ہے؟ اگر کسی میں عقل ہو اور آنکھوں پر تعصب کی پٹی نہ بندھی ہو تو یہی ایک بات احمدیت کی سچائی کے لئے کافی ہونی چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اس بات کو بیان کیا ہے کہ بعض لوگ اُٹھتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں خدا تعالیٰ نے خواب میں بتایا ہے یا ہمیں یہ الہام ہوا ہے کہ مرزا صاحب جھوٹے ہیں۔بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے غیر مذہب والوں کی مثالیں بھی دی ہیں کہ وہ بھی کہتے ہیں کہ ہمیں خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ اُن کا مذہب سچا ہے اور اسلام نعوذ باللہ جھوٹا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں لیکن بیشمار ایسے بھی لوگ ہیں جنہوں نے بیعت کی ہے اور وہ اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ ہمیں خدا تعالیٰ نے بتایا ہے، ہماری رہنمائی فرمائی ہے کہ اس شخص کا مسیح موعود ہونے کا دعوی سچا ہے۔بلکہ آج بھی سینکڑوں بیعتیں خوابوں میں رہنمائی کے ذریعے ہو رہی ہیں اور اس زمانے میں ہم اس کے خود