خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 208 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 208

خطبات مسرور جلد دہم 208 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 مارچ 2012ء اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔پس انسانی زندگی کا ہر قدم بڑا پھونک پھونک کر اُٹھنا چاہئے جہاں خالص خدا تعالیٰ کی رضا مقدم ہو، جہاں عقیدے میں پختگی ہو وہاں اعمال کی بھی ایسی اصلاح ہو کہ دنیا کو نظر آ جائے کہ ایک احمدی اور دوسرے میں کیا فرق ہے؟ پس ہمیں اس بات پر نظر رکھنی چاہئے کہ تمام قسم کی برائیوں سے بچنا ہے۔تمام قسم کی نیکیوں کو اختیار کرنا ہے تا کہ عملی طور پر اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کریں۔اپنے چھوٹوں کے لئے نمونہ بنیں۔اپنے نوجوانوں کے لئے نمونہ نہیں۔اپنے گھروں میں اپنے بیوی بچوں کے لئے نمونہ بنیں۔اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے لئے نمونہ نہیں، اپنی عملی حالتوں میں ہر چھوٹا بڑا اوہ معیار حاصل کرے کہ ہر قسم کی بدی اور برائی کا بیج ہم میں سے ہر ایک میں ختم ہو جائے ، اُس کی جڑ ہی ختم ہو جائے۔اگر افراد جماعت میں سے ہر ایک نے اپنی مکمل اصلاح کی کوشش نہ کی تو جماعت میں ہر وقت کسی نہ کسی قسم کی برائی کا پیچ موجود رہے گا اور موقع ملتے ہی وہ پھلنے پھولنے لگ جائے گا، پھوٹنے لگ جائے گا۔پس ہر قسم کی برائیوں کی جڑوں کو ہم میں سے ہر ایک کو اپنے اندر سے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔تبھی ہم ہر قسم کی برائیوں کو جماعت میں سے ختم کر کے عملی اصلاح کی حقیقی تصویر بن سکتے ہیں اور تب پھر اللہ تعالیٰ ہمیں فتوحات کے نظارے دکھائے گا۔تبھی ہماری دعائیں بھی قبول ہوں گی انشاء اللہ تعالیٰ۔پھر اللہ تعالیٰ کا قرب ہم پاسکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 20 اپریل تا 26 اپریل 2012 جلد 19 شماره 16 صفحہ 5 تا8)