خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 123
خطبات مسرور جلد و هم 123 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 فروری 2012 ء کو قبول فرماتے ہوئے جگ کی مہار اس طرف پھیر رہا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے خود لوگوں کی توجہ پیدا ہو رہی ہے اور احمدیت کی فتح بھی انشاء اللہ تعالیٰ دعاؤں سے ہی ہوتی ہے۔ہمیں جو دنیا کے ان ملکوں میں، مغربی ممالک میں رہتے ہیں یہاں مذہبی آزادی بھی ہے اور عبادت کرنے میں بھی کوئی روک نہیں، ان ملکوں کے رہنے والوں کے لئے بھی دعائیں کرنی چاہئیں اور جن رشین سٹیٹس کا میں نے ذکر کیا اور بعض سرے مسلمان ملکوں کا بھی ، جہاں ہمیں آزادی سے تبلیغ کی اجازت نہیں ہے ان کے لئے بھی دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ان کی پابندیوں اور روکوں کو بھی دور فرمائے اور وہ بھی آزادی سے مسیح موعود کی جماعت میں شامل ہونے والے بن سکیں۔اپنی مسجدیں بنانے والے بن سکیں۔یہاں میں نے ان ملکوں میں مذہبی آزادی کا ذکر کیا ہے لیکن اس کے باوجود یہاں کے قانون نے کونسل ہمسایوں کو ایسے اختیارات دیئے ہوئے ہیں جن سے اگر وہ چاہیں تو کسی بھی عمارت کی تعمیر میں روک ڈال سکتے ہیں۔یہاں کی مسجد کی تعمیر میں بھی کونسل کی طرف سے پہلے اجازت ملنے کے بعد پھر روکیں ڈالی گئیں اور اس وجہ سے مسجد لیٹ بھی ہوئی۔اجازت نامہ منسوخ کر دیا گیا۔لیکن میں سمجھتا ہوں اللہ تعالیٰ نے یہاں کے احمدیوں کی دعاؤں کو قبول فرما یا اور سنا اور جب عدالت میں یہ مقدمہ گیا تو ہمارے حق میں فیصلہ کر دیا بلکہ مقدمہ کا تمام خرچ بھی کونسل پر ڈال دیا۔پس اس طرح یہاں کے احمدیوں کو عدالت سے انصاف ملا تو ان احمد یوں کو بھی عدالت کا بہت زیادہ شکر گزار ہونا چاہے اور اللہ تعالیٰ کا بھی اس کے فضل پر شکر گزار ہونا چاہئے۔اللہ تعالی کے آگے مزید جھکنے والا بنا چاہئے۔اللہ کا حقیقی عبد بن کے اس مسجد کا حق ادا کرنا چاہئے۔اور شکر گزاری کے لئے با قاعدہ مسجد میں پانچ وقت یہاں نمازیوں کو آنا چاہئے۔ایک حدیث میں آتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ملائکہ تم میں سے ہر ایک کے لئے دعا مانگتے رہتے ہیں۔جب تک کہ وہ اپنی نماز کی جگہ میں ٹھہرا رہتا ہے۔جس نے کہا کہ اُس نے نماز پڑھی۔فرشتے کہتے ہیں کہ اے اللہ ! اُسے بخش دے۔اے اللہ ! اُس پر رحم کر۔(صحیح مسلم کتاب المساجد و مواضع الصلاة باب فضل صلاة الجماعة وانتظار الصلاة حديث 1508) کتنے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کے لئے فرشتے دعائیں کریں اور پھر ان کی دعاؤں کے ساتھ ایسے لوگوں کی اپنی دعائیں بھی شامل ہو کر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے والی ہوں۔جس کو اللہ تعالیٰ کی بخشش اور اُس کا رحم مل گیا اُسے اور کیا چاہئے؟ اللہ ہمیں اُن لوگوں میں شامل فرمائے جو اللہ تعالیٰ کی بخشش