خطبات محمود (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 155 of 413

خطبات محمود (جلد 9) — Page 155

155۔کارروائی کی جس طرح ان سنتوں کے متعلق آپ نے حکم فرمایا۔اسی طرح اس سنت کے متعلق بھی ثابت ہے کہ آپ نے بعضوں کو دعا سکھلائی اور اس کی تاکید کی۔تو سونے سے پہلے دعا کرنا اسلام کے ایسے امور میں سے ہے جو ایک مومن کے لئے نہایت ضروری ہے اگر بچوں کو بھی ایک ایک دعا یاد کرا دی جائے اور سونے سے پہلے اس دعا کا پڑھانا شروع کرایا جائے تو اس سے بہت بڑا فائدہ ہو سکتا ہے۔عیسائیوں میں دیکھا ہے وہ اپنے بچوں کو سونے نہیں دیتے جب تک کہ پہلے ان سے مذہبی دعا نہ کرالیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ خواہ بچہ بڑا ہو کر دہر یہ ہی کیوں نہ ہو جائے عیسائیت کے احکام کا اس کے دل میں خوف اور ڈر ضرور رہتا ہے۔لیکن مسلمانوں میں یہ بات نہیں۔(الفضل ۶ جون ۱۹۲۵ء) بخاری کتاب التفسير باب فضل المعوذات