خطبات محمود (جلد 8) — Page 556
556 بڑے نفع ہم حاصل کریں جو عظمند ہوتا ہے۔وہ اپنے کسی کام کو رائیگان نہیں جانے دیتا بلکہ وہ وقت اور موقعہ کو غنیمت جان کر اپنے کام کو نقصان سے بچاتا ہے پس جب آپ لوگ اپنی جانوں کو تکلیف میں ڈال کر اپنی خواہشوں اور لذتوں سے الگ ہو کر ایک جگہ جمع ہوئے ہیں اور باوجود اس مبارک اجتماع اور اس نادر موقع کے حاصل ہونے کے اگر آپ لوگ ان برکات اور فیوض سے اپنے آپ کو محروم کر دیں جو اس مبارک اور مقدس مقام اور اجتماع کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں تو پھر آپ کی مثال ایسی ہی ہوگی کہ نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے۔پس اے عزیزو! اور اے دوستو! جو ان دنوں اس مقدس مقام اور مبارک دن اور مبارک گھڑی اور مبارک تقریب پر جمع ہوئے ہو۔تم خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے اور اس کے جلال کے اظہار کے لئے اس وقت کی قدر کرو تاکہ آپ پر اور آپ کی نسلوں پر خدا تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں اور تاکہ جس طرح دنوں میں سے اس نے اس دن کو چنا اور اس تقریب کو چنا اور اس مبارک مقام کو چنا۔اسی طرح خدا تعالیٰ تم کو بھی چن لے اور اپنے خاص بندوں میں شامل کر لے اور جس طرح اس نے تم کو اپنی بزرگی اور اسلام کے نام کے لئے ایک مقام پر جمع کیا اس کا یہ نتیجہ ہو کہ خدا تعالیٰ کی بزرگی اور اس کے جلال کے لئے اور اسلام کے نام کے لئے تمام دنیا اور تمام ملکوں کے لوگ اس کی بزرگی اور اس کے جلال کے اظہار کے لئے ایک جگہ جمع ہوں۔اور جس طرح خدا تعالیٰ نے اس جماعت کو پسند کیا۔اسی طرح خدا تعالیٰ ان سب کو اپنی پسندیدہ قوم بنائے اور جس طرح یہ گھر خدا کا گھر ہے۔اس طرح تم سب کو اس گھر کے آدمی بنائے۔پس اس مدعا کے حصول کے لئے ان دنوں اور وقتوں کو بلکہ منٹوں اور سیکنڈوں کو خدائی رضا میں اور اس کی مشیت کے پورا کرنے میں صرف کرو اور ایک ایک منٹ اور ایک ایک سیکنڈ کو غنیمت جانو۔یہ اس کا احسان ہے کہ اس نے اپنے دین کی خدمت تم کو عطا کی۔ادھر ادھر پھر کر یونہی وقت ضائع نہ کرو اور غنیمت جانو کہ یہ دن اور یہ موقعہ ایک دفعہ پھر تم کو حاصل ہو گیا۔اس لئے سب مل کر عبادت الہی اور دعاؤں میں حصہ لے کر خدا کے جلال کو ظاہر کرو۔کیونکہ یہ موقعہ اور یہ دن خدا تعالٰی کی نصرتوں اور برکات کے نزول اور قبولیت دعا کے دن ہیں آنحضرت نے فرمایا ہے یداللہ علی الجماعۃ کہ خدا کا ہاتھ جماعت کے ساتھ ہوتا ہے پس یہ وہ موقعہ ہے کہ مختلف شہروں اور مختلف علاقوں اور مختلف ممالک کے دوست یہاں جمع ہیں۔پس یقیناً خدا تعالیٰ کا ہاتھ آپ کے سر پر ہے۔جبکہ خدا تعالیٰ اس قدر آپ کے قریب ہے تو آپ زیادہ سے زیادہ ان دنوں سے فائدہ اٹھائیں کسی کو