خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 283 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 283

283 48 فرموده ۴ جنوری ۱۹۲۴ء خدا کی نظر قربانیوں پر ہوتی ہے مشهدد تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا پہلے تو خدا تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جس نے اپنے فضل و کرم سے اس سالانہ جلسہ کو نہایت کامیابی کے ساتھ ختم فرمایا۔اس دفعہ موسم کے تغیرات کو اور مہمانوں کی زیادتی کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت سی دقتیں انتظام میں تھیں اور میری طبیعت بھی بیمار تھی۔لیکن خدا کے فضل سے ایک طرف تو احسن طور پر انتظام ہوا اور دوسری طرف با وجود کثرت مہمانوں کے دوستوں کو اچھی طرح کام کرنے کی توفیق ملی اور میں دعا کرتا ہوں کہ آئندہ بھی اللہ تعالٰی ہماری بہت بہت نصرت فرمائے۔اس کے بعد میں دوستوں کی خدمات پر بھی بہت خوشی کا اظہار کرتا ہوں ان لوگوں کا بھی وقت گذر گیا جو اپنے گھروں میں آرام سے بیٹھے رہے۔اور ان لوگوں کا بھی وقت گذر گیا جنہوں نے جلسہ کے دنوں میں کام میں رات دن ایک کر دیا لیکن اس جلسہ پر کام کرنے والوں کو جو ثواب لینے کا موقع ملا۔وہ آرام سے بیٹھنے والوں کو نہ ملا گو وقت بہت تھوڑا تھا۔مگر اس تھوڑے وقت میں کام کرنے والوں کو ثواب مل گیا۔پس وہ لوگ جنہوں نے خدمت میں حصہ نہیں لیا۔ان کو کہتا ہوں کہ آج وہ خدمت کرنے والوں کے برابر نہیں بلکہ ان سے رتبہ میں کم ہیں۔آئندہ جلسہ پر وہ خدمت میں حصہ لینے کی کوشش کریں۔پچھلا سال گذر گیا جلسہ آیا اور ختم ہو گیا اب نیا سال شروع ہوا ہے اور نیا معاملہ ہے اس کے لئے نئی تیاریوں اور نئی کوششوں کی ضرورت ہے پس میں دوستوں کو اس بات کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اپنے اپنے علاقہ میں جماعت کے بڑھانے کی طرف توجہ کریں۔اگر کوئی جماعت حفاظت اسلام کے قابل ہے اور حفاظت اسلام کرتی ہے اور اس کا ارادہ رکھتی ہے تو وہ احمدی جماعت ہی