خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 26 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 26

26 اٹھائیں اور اسے مردہ کی طرح چھوڑ دیں تو ہم زیادہ مجرم ہوں گے۔اس لئے ہماری جماعت کے لئے ضروری ہے کہ ہم بہت احتیاط سے قدم رکھیں۔بہت لوگ ہیں جو نمازوں میں سست ہیں اور روزہ نہیں رکھتے۔بہت ہیں جو اس طرح جھوٹ بولتے ہیں جس طرح وہ پہلے بولتے تھے۔شہادت کو چھپاتے ہیں، چوری کرتے ہیں جس طرح وہ پہلے کرتے تھے۔بہت لوگ ہیں جو لوگوں کے مال کو کھا جاتے ہیں جس طرح وہ پہلے کھا جاتے تھے۔بہت ہیں جو ظلم کرتے تھے جس طرح وہ پہلے کرتے تھے۔اسی طرح بہت ہیں جو دوسروں کو نفرت اور حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں جس طرح وہ پہلے دیکھتے تھے۔تکبر کرتے ہیں۔فتنہ اور لڑائی ڈلواتے ہیں جس طرح وہ پہلے کرتے تھے۔بہت ہیں جو اسی طرح تمسخر کرتے ہیں جس طرح پہلے کرتے تھے۔ایسے لوگوں کو صرف ایک نسخہ کا پتہ لگا ہے۔ان کے لئے کوئی نجات نہیں ہوئی کیونکہ انہوں نے نسخہ کو استعمال نہیں کیا۔یاد رکھو کسی کو فائدہ نہیں ہو سکتا اور کوئی نجات نہیں پا سکتا جب تک کہ وہ نسخہ کو استعمال نہ کرے۔پس اپنے دلوں کی اصلاح کی فکر کرو۔اسلام جو احکام لایا ہے ان پر عمل کرنے کی کوشش کرو۔تم کو اگر لوگ جھوٹ بولتا دیکھیں گے تو وہ کیوں احمدی ہوں گے۔اس طرح تم اپنے آپ کو ہی دکھ میں نہیں ڈالتے بلکہ وہ سروں کو بھی۔پس تمہاری ستیاں دو خطرناک نتائج پیدا کرتی ہیں۔ایک تمہاری اپنی ذات کے لئے دوسرا قوم کے لئے۔ایک طرف تمہاری بد عملی تم کو دکھ میں ڈالتی ہے دوسری طرف دوسرے لوگوں کو ہدایت سے محروم کرتی ہے۔لوگوں کی نظریں تمہاری طرف ہیں۔وہ یہ دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود نے آکر کیا کیا۔اگر تم ویسے کے ویسے ہی رہو گے تو پھر وہ کس طرح آپ کی صداقت کے قائل ہو سکتے ہیں۔جب وہ دیکھیں گے کہ تم کو اس دین سے کچھ فائدہ نہیں ہوا تو کیوں وہ اس کو قبول کریں گے۔اگر کوئی تغیر اور کوئی تبدیلی اور کوئی سچا نمونہ اسلام کا اور اخلاق کا تمہاری زندگیوں میں ان کو نظر نہ آئے گا تو بتاؤ کہ کیا ضرورت ہے کہ لوگ قربانیاں کریں۔دین کے لئے تو عورتوں کو خاوند چھوڑنے پڑتے ہیں۔خاوندوں کو بیویاں چھوڑنی پڑتی ہیں۔مال دینا پڑتا ہے۔جان دینی پڑتی ہے۔سب کچھ قربان کرنا پڑتا ہے۔جب آگے کچھ ملنا نہیں تو کیوں کوئی آپ کے دین کے لئے قربانی کرے گا۔ہاں اگر وہ دیکھیں گے کہ تم کو کچھ مل گیا ہے اور تمہاری زندگیوں میں ایک پاک تبدیلی پیدا ہو گئی ہے تو بے شک اگلے جہان کے دکھ اور عذاب سے بچنے کے لئے لوگ اپنا جان مال رشتہ دار وغیرہ قربان کرنے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔پس سب سے بڑی تبلیغ اور تغیر جو ہو سکتا ہے وہ احمدیوں کے اخلاق کے ذریعہ اور ان کی روحانیت کے ذریعہ ہو سکتا ہے۔جب لوگ آپ کے اخلاق اور