خطبات محمود (جلد 8) — Page 230
230 نہ کر سکو گے۔اور اگر آج سے مشق کرو گے تو وقت پر کام کر سکو گے۔پس جب تم اس نکتہ کے ماتحت غور کرو گے تمہاری امنگیں بدل جائیں گی۔خیالات بدل جائیں گے۔علوم بدل جائیں گے۔چاہیے کہ تم کوشش کرو کہ تم اس نام کے مظہر بنو۔جس کا مسیح موعود سے وعدہ کیا گیا ہے۔پس میری ی نصیحت ہے کہ تم ایک مقصد کے لئے پیدا کئے گئے ہو جو یہ ہے کہ تم دنیا کے فساد کو دور کرو اور دنیا میں صلح کراؤ تاکہ دنیا کو پتہ لگ جائے کہ مسیح موعود محض بھائی کو بھائی بنانے نہیں بلکہ دشمن کو بھائی بنانے آیا تھا۔(الفضل ۶ / نومبر ۱۹۲۳ء)۔۔۔