خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 55 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 55

۵۵ طرف اگر سوراخ ہو جائے تو شربت اس میں نہیں رہ سکتا۔اسی طرح اگر اخلاق میں نقص ہو تو روحانیت باقی نہیں رہتی۔ان کی مثال ایسی ہے کہ ایک شخص تیل بازار سے خریدنے گیا برتن میں تیل ڈلوایا برتن چھوٹا تھا اور تیل زیادہ بننے نے کہا کہ تیل کچھ اور ہے۔اس نے اس زائد تیل کے لینے کے لئے برتن کو الٹ دیا۔کہ پیندے میں تیل ڈلوائے۔جب اس نے پیندے میں تیل ڈلوا لیا۔اور برتن کو سیدھا کیا تو تمام تیل یہ چکا تھا اور سیدھا کرنے میں پینڈے کا تیل بھی یہ گیا تھا۔گویا اس نے دونوں طرف کا تیل ضائع کر دیا۔پس یہی حال اس شخص کا ہے۔جو اپنے اخلاق کو نہیں دیکھتا۔وہ محض اپنے حج یا زکوۃ یا نماز کو دیکھتا ہے۔حالانکہ اخلاق کے بغیر کوئی چیز نہیں اور اگر غور کیا جائے یہ عبادتیں بھی قشر ہی ہوتی ہیں۔روحانیت وہ تعلق ہے۔جو خدا اور بندے میں ہوتا ہے۔لیکن عبادتوں کے لئے بھی ایک قشر ہوتا ہے جو اخلاق ہے۔میں کہنا تو اور بھی چاہتا تھا۔مگر آواز نہیں چلتی۔اس لئے ختم کرتا ہوں خدا تعالی توفیق دے کہ آپ لوگ روحانیت پیدا کریں اور اخلاق درست کریں۔کیونکہ اخلاق کی درستی سے روحانیت کا قیام ہے۔الفضل ۱۲ مئی ۱۹۲۱ء)