خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 29 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 29

۲۹ لیتا ہے۔جب کہ کافران ایام کو نفسی میں گزار دیتے ہیں۔مومن کے لئے گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہوتی۔کیونکہ اس کے یوم ولادت سے اس کی گھٹی میں الحمد کا دور ہوتا رہتا ہے۔اور اس کا انجام بھی اخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمین پر ہوتا ہے۔پس مومن کو ان ایام بلا و ابتلا وفتن میں خصوصیت سے خدا کے حضور دعا کرنی چاہیے۔میں خاص نصیحت کرتا ہوں۔ان لوگوں کو بھی جو یہاں ہیں اور ان کو بھی جو باہر ہیں کہ وہ ان فتنوں کے دور ہونے کے لئے دعائیں کریں۔کہ خدا تعالیٰ ان فتنوں کو ٹلا دے اور اگر یہ فتنے اس کے علم میں ایسے ہوں جو ٹل نہ سکتے ہوں تو یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کا انجام ہمارے لئے بہتر کرے۔اور ان کے ضرر سے بچائے۔آمین۔الفضل مار مارچ ۱۹۲۱ء)