خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 305 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 305

۳۰۵ مومن کا کام کامل ہو جاتا ہے اور نتیجہ نکلتا ہے تو اس کی خوشی مکمل ہوتی ہے اور اس وقت الحمد للہ کہتا ہے دیکھو ایمان کیسی اعلیٰ درجہ کی چیز ہے اس سے ہر آفت اور ہلاکت سے انسان بچ جاتا ہے۔اس لئے چاہیے کہ عقلمند ایمان پیدا کرنے کی فکر کرے جب یہ حالت ہو جائے تو کوئی راحت کی چیز اس کے قبضہ سے باہر نہیں رہتی۔کہتے ہیں عمر عیار کی زنبیل تھی کہ جو چاہتا تھا کہ اس سے نکال لیتا تھا۔یہ تو قصہ ہے مگر ایمان ایک ایسی چیز ضرور ہے کہ اس میں سے ہر ایک ضروری راحت کی چیز نکل آتی ہے پس ایمان حاصل کرو۔اور اس کو مضبوط کرو۔یہ کلید ہے راحت کی اگر یہ مل جائے تو کوئی دکھ نہیں رہتا۔ا افضل ۲۲ جون ۱۹۲۲ء)